کشمیریوں کی خق خودارادیت کی جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چوہدری غلام محمد بھلی

Chaudhry Ghulam Mohammad

Chaudhry Ghulam Mohammad

سٹاک ہوم (نمائیندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر چوہدری غلام محمد بھلی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی خق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ چوہدری غلام محمد بھلی نے کہا کہ 5 فروری کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند ہونے چاہئیں اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی اور ان کے موقف کی ترجمانی پاکستانی قوم کا فریضہ اور عدل و انصاف کا تقاضا ہے لہذا اس فریضے کی ادائیگی کے لئے ہم 5 فروری کو اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ’’ یوم یکجہتی کشمیر‘‘ منارہے ہیں ۔ مظلوم کشمیری مسلمان نصف صدی سے زائد بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں ۔ ان حالات میں عالمی امن کے دعویدار اداروں‘ انسانی حقوق کی تنظیموں‘ اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس تنظیم کو بھی چاہیے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔

چوہدری غلام محمد بھلی نے کشمیر کمیٹی سویڈن کے عہدیداران کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کمیٹی سویڈن کے زمہ داران کو چاہئے کہ وہ کشمیر کمیٹی سویڈن کے پلیٹ فارم سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے خوالے سے سویڈن میں ریلی یا تقریب کا اہتمام کرتے۔