قصور کی خبریں 13/3/2017

MPA NADEEM SAITHI

MPA NADEEM SAITHI

قصور (بیورورپورٹ) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پولیس کی محنت کے ساتھ ساتھ ضلع قصور کو امن کا گہوارہ بنانے اور قانون کی بالا دستی کو قائم کرنے میں تاجروں،علماء کرام،صحافی حضرات اور وکلاء کا کردار قابل تحسین ہے انہوں نے کہاضلع قصور کو خطرناک مجرموں سے پاک کردیا گیا ہے اور باقی ماندہ کا پیچھا کیا جارہا ہے جنہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا اسی طرح نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل سے جاری ہے اور سینکڑوں افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز اور منشیات برآمد کی جا چکی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کی انتھک محنت کے ساتھ ساتھ علماء،تاجروں ،ممبران امن کمیٹی،وکلاء اور صحافیوں سمیت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے تعاون سے ضلع بھر میں قانون کی حکمرانی قائم ہوئی ہے اور امن وامان کی صورتحال روزبروز بہتر سے بہترہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں ہم سب کو ملک کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر اس عمل سے گریز کرنا ہوگا جو آپس میں نااتفاقی اور انتشار کا سبب بنے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)خبروں پرایکشن ، قصور کے اکلوتے پارک “قصور گارڈن “کو عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا ، محکمہ جنگلات پنجاب حکومت نے چارج سنبھال لیا ، رانا محمداکرم انچارج قصور گارڈن تعینات ،شہریوں کا اظہارِمسرت ،ڈی سی قصور عمارہ خان کو عوام کی دعائیں ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بننے پر قصور میونسپل کمیٹی نے قصور گارڈن کو لینے سے انکارکردیا تھا ، ملازمین تنخوایوں کیلئے دربدر تھے جس پر ڈی سی قصور نے پارک کو سیل کروادیا تھا ، اور سیکرٹری جنگلات پنجاب کولیٹرلکھ دیا تھا کہ آپکا محکمہ قصورگارڈن کا انتظام سنبھال لے ،ڈی ایف او چھانگامانگا چوہدری محمدحیات حسن کو افسران بالا کے احکامات ملنے پر قصورسب ڈویثرن کو ہدایت ملی کہ عوام الناس کیلئے قصورگارڈن کوکھول دیا جائے جس پر رانا محمداکرم انچارج قصور گارڈن تعینات ہوگئے ہیں ،ایس ڈی او قصورسب ڈویثرن معظم سعید نے بتایا کہ قصورکے ورثہ اکلوتے پارک کو بہترین پارک بنائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)پریس کلب ، یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران نے شیخوپورہ پولیس کی جانب سے 92 نیوز کے اینکر قیصر خان سمیت تین کیمرہ مین، پروڈیوسر اور دیگر صحافیوں کے خلاف دہشت گردی کا ناجائز اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی پر زور مذمت کی ہے صدر یونین آف جرنلسٹ عطا ء محمدقصوری نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ صحافی کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بہت سارے عناصر خصوصاً پولیس اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کی نشاندہی کے باعث صحافیوں کو پسند نہیں کرتے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے صحافیوں کو پریشان کرتے ہیں،چےئرمین یونین آف جرنلسٹ محمداجمل شادنے کہا کہ صحافی ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور ملک کے تمام مکاتب فکر کی آواز حکام اور عوام تک پہنچاتے ہیں لیکن انہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے،چےئرمین الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) بابا عبدالرحمن نے کہا کہ پولیس کی غنڈہ گردی سے اب صحافی حضرات بھی محفوظ نہیں رہے، صحافی برادری احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و چےئرمین چیف منسٹرانسپکشن ٹیم محمدیعقوب ندیم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ ساز ترقی کریگا ،سی پیک کے مخالفین مایوس ہوں گے، آج پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھا، وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی منزل پر رواں دواں ہے جامع اقتصادی پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی ہے اور معروف بین الاقوامی ادارے پاکستان کی مضبوط معیشت کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔صدریونین آف جرنلسٹ عطاء محمدقصوری اور سعید احمدبھٹی کونسلرسے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے اور پاکستان میں کرپشن میں کمی کا اعتراف دنیا کر رہی ہے، عوام کی ترقی کے مخالفین نے خوشحالی کی جانب بڑھتے ہوئے پاکستان کی منزل کو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور باشعور عوام کی تائید و حمایت سے ان شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش ناکام ہوئی، ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے، وزیراعظم محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مکمل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ )پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت علی زیب نے کہا ہے کہ گستاخانہ پیجز چلانے والوں کو تلاش کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت گستاخ بلاگرز کو نشان عبرت بنائے اسلام دشمن طاقتیں گستاخانہ کلچر کو عام کرنا چاہتی ہیں اقوام متحدہ مقدس شخصیات کی توہین روکنے کیلئے سخت قوانین بنائے ناموس رسالت کی نگہبانی ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے حکومت گستاخ بلاگرز کے خلاف کاروائی نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ نہ کرے عدالت نے تحفظ ناموس رسالت کیلئے سوئی ہو ئی وزارت داخلہ کو جگایا ہے گستاخانہ پیچز چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرنا حکومت کی آئینی و دینی ذمہ داری ہے ہر سچا مسلمان ناموس رسالت کیلئے قربان ہو نا اعزاز سمجھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور کے صدر مفتی فیاض احمدانصاری سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا ،امانت علی زیب نے مزید کہا کہ ہماری زندگیاں ناموس رسالت کی امانت ہیں حکومت شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا آغاز کرے پی ایف پی بھرپور سپورٹ فراہم کرے گی، توہین رسالت کرنے والوں کے ڈین این اے ٹیسٹ کروا لئے جائیں تو ان کی حقیقت کھل جائے گی۔ مسلمان عمل میں کمزور ہیں لیکن عشق میں کمزور نہیں ۔ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن آقا کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی کاروائی ،13قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی حاجی محمد اکرم کو اطلاع ملی کہ ناروکی ٹھٹھہ میں سنوکر کلب میں کچھ اشخاص جواء کھیل رہے ہیں اگر ریڈ کیا جائے تو پکڑے جاسکتے ہیں اطلاع پا کر ایس ایچ او سٹی پتوکی نے بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کیا اور 13قمار بازوں محمد حسین،لطیف ،جاوید،منشاء،ندیم،رضا ،عادل ،لیاقت،شاہزیب، محسن ،شہزاد،فرید اور فقیر حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم،7سات موبائل فون اور آلات سنوکر برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔