قصور کی خبریں 25/5/2016

DCO Office Kasur

DCO Office Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی تھانہ گنڈا سنگھ میں کھلی کچہری، کھلی کچہری میں ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم، صدر بار قصور چوہدری منیر سمیت 75 افراد نے درخواستیں دی، 24 گھنٹے میں کاروائی کا حکم، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی تھانہ گنڈا سنگھ میں کھلی کچہری لگائی، کھلی کچہری کے دوران ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم، صدر ڈسٹرکٹ قصور چوہدری منیر احمد، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی سمیت 75افراد نے اپنی درخواستیں پیش کی، اس موقع پر اہلیان منڈی عثمان والا اور اہلیان مصطفی آباد نے پیش ہوکر کہا کہ ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے ہمارے تھانوں میں تعیناتی کے دوران منشیات فروشوں، ڈاکوئوں اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کر دیا تھا انہیں دوبارہ انہیں تھانوں میں تعینات کیا جائے، جس پر اہلیان گنڈا سنگھ نے کہا جب سے طارق بشیر چیمہ گنڈا سنگھ میں تعینات ہوا ہے، جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑ گئے ہیں ہم انہیں کسی صورت نہیں جانیں دے گے، جس پر ڈی پی او قصور نے طارق بشیر چیمہ کو بطور ایس ایچ او گنڈا سنگھ ہی تعینات رکھے جانے کا اعلان کیا، کھلی کچہری میں پیز ہونے والے 14افراد کی درخواستیں زمین اور لین دین کے تنازعات پر تھی، 18سائلین کو جلد از جلد میرٹ پر انصاف مہیا کرنے کی یقین دھانی، 9مقدمات درج کرنے کا حکم، دس افراد کو دو دن میں، تین افراد کو سات دن میں، چار افراد کو پانچ دن میں، چار افراد کو چار دن میں انصاف مہیا کرنے کی یقین دھانی کروائی گئی، دو خواتین نے پیش ہو مالی امداد کا اپیل کی،جس پر ایک خاتون کی مالی امداد کروانے اور ایک خاتون کی ٹانگ کا آپریشن پانچ دن میں کروانے کا حکم، درخواست دینے کے بعد48گھنٹے گزرنے کے باوجود کاروائی کرنے کرنے والے منور ایس آئی کو چارج شیٹ،ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او صدر کو شو کاز نوٹس،ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایسے نا اہل تھانیدار محکمہ پولیس کی بد نامی کا سبب بن رہے ہیں، انہوں نے ایس ایچ اوزکو حکم دیا کہ وہ اپنے تفیشی افسران سے میٹنگ کیا کریں اور مقدمات کی رپورٹ طلب کیا کریں اور حالات سے با خبر رہا کریں، ڈی پی او قصور نے کہا کہ گھریلوں ، لین دین اور پنچائت معاملات کو نمٹانے کیلئے مثالتی کمیٹیوں کوفعال کیا جا رہا ہے،، تاکہ پولیس بہتر طور پرکر ائم کو کنٹرول کرے گی ،اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قصور پولیس نے درست سمت کا تعین کر لیا ہے، عوام جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں، اپنا سب کچھ لٹادین گے آپ کے جان و مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

DPO Kasur

DPO Kasur

قصور(محمد عمران سلفی سے )وفاقی محتسب کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ڈی سی او آفس قصور میں عوامی شکایات کا ازالہ، تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب پاکستان نے عوامی، سیاسی ، صحافی اور سماجی حلقوں کے مطالبہ پر نہ صرف پائلٹ پراجیکٹ کی معیاد میں توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار تحصیل لیول تک کر دیا، اسی سلسلہ میں ڈی سی او آفس قصور میں کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خان نے وفاقی اداروں کے متعلق لوگوں جکی شکایات سنی اور موقع پر ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے، اس موقع پر واپڈا اور سوئی گیس کے نمائندے بھی موجود تھے، کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے شکایات ریجنل آفس لاہور میں خود جا کر یا اے میل کے ذریعے درج کروائیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے ) پولیو ٹیم سے بد تمیزی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق امیر کالونی مصطفی آباد میں پولیو ٹیم سے بد تمیزی کرنے والے کریم بخش کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313