قصور کی خبریں 9/9/2016

قصور (بیورو رپورٹ) کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خاں کی طرف سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری، کوٹ رادھاکشن میں واپڈا کے خلاف شکایات کے انبار، محمد اشرف خاں کی طرف سے شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے حکم پر عوامی شکایات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے پروجیکٹ کے تحت کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خاں کی طرف سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری، صارفین کی طرف سے واپڈا کے خلاف شکایات میں کمی نہ آ سکی، واپڈا اہلکاروں کے خلاف آور بلنگ، غلط ریڈنگ، خراب میٹرزکی شکایات ، کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خاں کی طرف سے صارفین شکایات کے فوری ازالے کا حکم ، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے احکامات کی روشنی میں وفاقی اداروں کے خلاف عوامی شکایات کا ازالہ ان کی دہلیز پر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، تاکہ واپڈا کے خلاف آور بلنگ کی شکایات کا سلسلہ جاری ہے، عوام اپنی شکایات مختلف تحصیلوں میں آنے والے وفاقی محتسب کے نمائندوں ، ڈاک یا ای میل کے ذریعہ بھیج سکتے ہیں جن کی سنوائی کیلئے انہیں فون پر مطلع کر دیا جائے گا اور ان کی دہلیز پر اس کا ازالہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) گلبرگ کالونی ،قادی ونڈ روڑ میں آورہ کتوں کی بھر مار، موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ دوڑنا اور عوام کو کاٹنا کتوں کا محبوب مشغلہ بن گیا، انتظامیہ خاموش تماشائی، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے آورہ کتے تلف کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قادی ونڈ ،گلبرگ کالونی ا ور اس کے نواح کوٹ فتح باز خان ،بھٹہ چوک ،نومحل چوک میں آورہ کتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی،آوارہ کتوں کی ٹولیاں موٹر سائیکلوں سواروں کے ساتھ دوڑنا اور بچوں کو کاٹنا و ڈرانا معمول بن گیا، اہل علاقہ نے ڈی سی او قصور، ودیگر متعلقہ محکوں سے فوری نوٹس لیتے ہوئے آورہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر قصور آمنہ رفیق نے بائی پاس روڈ پر لگائی گئی مویشی منڈی کا دورہ کیااور مویشی منڈی میں کانگو وائرس کے حوالے سے لگائے گئے امدادی کیمپ میں حفاظتی انتظامات کو چیک کیااور مناسب انتظامات دیکھ کر اطمینان کا اظہارکیا، کیمپ میں موجود عملے کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے متعلق ہدایات جاری کیں، اے سی قصور نے بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائز ہ بھی لیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)شرح خواندگی میں اضافہ ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ‘حکومت تعلیم کے شعبے میں ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ‘شرح خواندگی میں اضافے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ‘ضلعی حکومت قوم کے معماروں کو علم کے نور سے منور کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’خواندگی کے عالمی دن ‘‘کے موقع پر گورنمنٹ لیب سکول قصور میں این سی ایچ ڈی اور ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی او سی عبدالسلام عارف ‘ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ‘ڈسٹرکٹ جنرل منیجر این سی ایچ ڈی چوہدری اعجاز احمد ‘ڈی ایم او سید محمد رضا ‘اساتذہ ‘طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ خواندگی کے عالمی دن کو منانے کا مقصد بچوں کی شرح خواندگی میں ناصرف اضافہ کرنا ہے بلکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے کیونکہ تعلیم ہی وہ واحد کنجی ہے جو انسانی شعور کے بند دریچوں کے کفل کھولتی ہے اور دنیا میں صرف انہی قوموں نے ترقی کی جنہوں نے تعلیم کے شعبے پر بھرپور توجہ دی یہی وجہ ہے کہ آج تعلیم حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پچھلے اڑسٹھ سال سے تعلیم کے ہداف کو حاصل نہیں کر سکا مگر موجود ہ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں پائی جانیوالی خامیوں کو دور کرنے اور تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کیلئے اربوں روپے کے وسائل ترجیح بنیادوں پر فراہم کئے ہیں تا کہ ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے تعلیمی اداروں میں تمام سہولتوں کیساتھ ساتھ اساتذہ کو شفاف انداز میں میرٹ پر بھرتی کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کے ذریعے دور حاضر کے چیلنجوں سے نمٹا جا سکتا ہے ۔ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کے تحت ہر بچے کے سکول داخلے کا ہدف حاصل کیا جا رہا ہے کیونکہ علم کے دیے جلا کر ہی ملک و قوم کے مستقبل کو تابناک بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر اساتذہ کو اپنی ذمہ داریاں محنت اور لگن سے نبھانے پر زور دیا ۔بعدازاں ڈی سی او عمارہ خان نے خود حاضری رجسٹر پر بچوں کے نام لکھ کر انہیں سکول میں داخل کیا اور ان میں بیگ کتابیں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر انہوں نے سکول ہال میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا بھی معائنہ کیا ۔تقریب سے ای ڈی او ایجو کیشن ‘ڈسٹرکٹ منیجر این سی ایچ ڈی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر قصور کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری غلام حسین کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک تا پی ایچ ڈی ، بی ایڈ اور ایم ایڈ کے داخلوں میں 30ستمبر 2016تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ سیل پوائنٹس طلباء کی سہولت کی خاطر ہر تحصیل میں قائم کر دیئے گئے ہیں اور داخلہ فارم ہفتہ اور اتوار کو بھی دفتر اور سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے دفتر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر صدر دیوان روڈ قصور یا فون نمبر 049-2723723پر رابطہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ،ریسکیو 1122قصور ،ڈاکٹر فرزندعلی نے ایک پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122کا عملہ عیدالاضحی کے موقعہ پرکسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے قصور میں ایمرجنسی الرٹ رہیگا۔اس سلسلے میں تمام ریسکیورز کی چھٹیاں محدود کر تے ہوئے انہیں سپیشل ایمر جنسی ڈیوٹیوں پر متعین کیا گیاہے تاکہ عیدالاضحیٰ کے مو قعہ پر نماز عید کے اجتماعات میں تما م اہم سڑ کوں اور حساس مقامات پر کسی بھی ایمر جنسی صورت حال میں شہریوں کوبروقت میڈیکل، ریسکیو یا فائرسے متعلقہ ایمر جنسی میں پیشہ وارانہ ابتدائی طبی امداد مہیا کی جا سکے۔ مزید برآں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات پر مو ثر طبی امداد کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے موبائل پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں جہاں جدیدایمبو لینس گاڑیاں اور تر بیت یافتہ سٹاف اپنی ایمر جنسی میڈیکل کٹِ کے ساتھ ہمہ وقت موجودرہیگااور ضرورت پڑنے پرمتاثرین کو بر وقت فوری طبی امداد مہیا کی جائے گی،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ عمران نے تمام شہریوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان سے درخواست کی کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں1122ڈائل کریں کیونکہ صرف بروقت کال ہی بروقت ریسکیو کو یقینی بناتی ہے۔

Kasur

Kasur

Kasur

Kasur

Kasur

Kasur

Kasur

Kasur