قصور کی خبریں 1/4/2017

Kasur

Kasur

قصور (بیورورپورٹ) صارفین کی طرف سے انٹرنیٹ فون کی مد میں کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل کرنیوالا محکمہ صارفین اور عملہ کیلئے وبال جان بن گیا سہولیات کا فقدان ۔عملہ یا صارفین کیلئے دفتر ٹیلیفون ایکسچینج میں کوئی قابل ذکر سہولت فراہم نہ کی گئی ہے حتٰی کہ پینے کا پانی بھی دستیاب نہ ہے جس سے ایکسچینج کر بلا کر منظر پیش کر نے لگی ۔صارفین کی طرف سے سہولیات کی فوری فراہمی کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ ٹیلیفون ایکسچینج میں صارفین کیلئے ون سٹاپ شاپ محض نمائشی اور کاغذی بن کر رہ گئی ہے جو سہولتیں وہاں صارفین کو مہیا کی جانا تھیں جن میں بیٹھنے کیلئے کرسیا ں ،اے سی اور پینے کا صاف پانی مہیا کیا جانا تھا یہ ایک سہولت بھی نظر نہیں آرہی نہ ہی PTCLکے اعلیٰ حکام کی طرف سے بار باز مطالبات کے باوجود کسی سہولت کی فراہمی پر توجہ یا سنجیدہ کوشش ہرگز نہیں کی جا رہی جبکہ یہی حال اندر واقع دفاتر کا ہے جہاں پر عملہ یا صارفین کیلئے پینے کا صاف پانی یا دیگر کوئی سہولت مہیا نہیں کی گئی جبکہ گرمی کی آمد کیساتھ ہی عملہ یا صارفین کیلئے دفاتر میں آنا اور بیٹھنا کسی عذاب سے کم نہیں ۔صارفین نے وفاقی وزیر ٹیلی کمیونیکیشن ،چیئرمین PTCL،سی ٹی آرGM اور ڈائریکٹر PTCLکی توجہ ان مسائل کی طرف دلاتے ہوئے سہولیات مہیا کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) تھانہ بی ڈویژن پولیس کا بدنام زمانہ قحبہ خانے پر چھاپہ ،چار تتلیاں اور تین بھنورے رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن انسپکٹر ریاض عباس کو اطلاع ملی کہ کمال چشتی موڑ کے قریب ایک سویاں والی فیکٹری میں عابدہ بی بی نامی نائکہ قحبہ خانہ چلاتی ہے جہاں پر کچھ مرد اور خواتین نازیبا حرکات و سکنات کررہے ہیں اگر فوری ریڈ کیا جائے تو پکڑے جا سکتے ہیں جس پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے قحبہ خانہ پر ریڈ کیا اور بدنام زمانہ نائکہ عابدہ بی بی ،تین لڑکیوں مریم عرف صائمہ،ثمینہ بی بی ،عشرا بی بی اور تین مرد ندیم عرف دیمی،امجد اور مقصود کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاجو نازیبا حرکات و سکنات میں مصروف تھے ۔محررتھانہ محمداسلم بھالہ اور نائب محررمحمررمضان میاں کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نے فوری مقدمہ درج کرلیا ہے،قصور ضلع کے دبنگ اور پنجاب کے ہونہار انسپکٹر، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن انسپکٹر ریاض عباس نے بتایا کہ میرے علاقہ میں بدمعاشوں،منشیات فروشوں اور قحبہ خانہ چلانے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اگر کسی شریف شخص سے زیادتی ہوئی تو جرم کرنیوالوں کو نشان عبرت بنادوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) ایف ،آئی ،ایف پاکستان فاؤنڈیشن عثمان والا کے زیر اہتمام دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں 54مریضوں کی آنکھوں کا فری آپریشن کیا گیااور513 مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور ادویات بھی مفت دی گئی اس قبل بھی ایف ،آئی ،ایف پاکستان فاؤنڈیشن عثمان والا کے زیر اہتمام کیمپ میں پانچ سو سے زائد مریضوں کو چیک اپ کر کے فری ادویات دی گئی جن میں 64مریضوں کا فری الٹراساؤنڈ کیا گیا ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈاکٹر اقبال شاہ سرجن آئی سپشلیسٹ نے مریضوں کا چیک اپ اور آپریٹ کیا ایف آئی ایف فاؤنڈیشن پاکستان قصور کے ضلعی مصول بشیر وڑائچ کا کہنا تھا کہ عثمان جہاں صحت کے حوالے سے سہولیات کا فقدان ہے اور لوگ پسماندہ ہے ہر ماہ مختلف بیماریوں کے حوالے سے فری کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور( بیورورپورٹ)یونین آف جرنلسٹ ،پریس کلب کااجلاس ،کراچی میں 7نیوزپرحملے کی مذمت ،آزادی صحافت پرکسی کوقدغن نہیں لگانے دیں گے،عطاء محمدقصوری صدر یونین آف جرنلسٹ کاہنگامی اجلاس سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق پریس کلب ،یونین آف جرنلسٹ ، الیکٹرونک میڈیا رپورٹرزایسوسی ایشن (ایمرا)کا مشترکہ اجلاس زیرصدارت صدر یونین آف جرنلسٹ عطاء محمدقصوری منعقد ہوا ،جس میں تمام صحافیوں نے شرکت کی ، تلاوت نمائندہ 7نیوز قصور ملک عارف علی نے کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ مہرشان الہی جماعتی نے پڑھی،اجلاس میں کراچی میں 7نیوزچینل پرحملے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے آزادی صحافت پرحملہ قراردیا گیا ،عطاء محمدقصوری صدر یونین آف جرنلسٹ نے کہا کہ میڈیا پرحملے اور رپورٹروں پرحملوں کے محرکات سامنے لائے جائیں اور آپریشن ردالفساد یہاں بھی شروع کیا جائے ،صحافی برادری دن رات عوام کوباخبررکھنے کیلئے میدان میں رہتے ہیں ایسے میں انہیں ٹارگٹ کرنیوالوں نشانِ عبرت بنایاجائے ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کل بھرپور پریس کلب کے سامنے بھرپوراحتجاج کیاجائے گا ،جسکی قیادت صدرپریس کلب حاجی محمدشریف مہر کریں گے۔