قصور کا انسانیت سوز اسکینڈل حکومت کی بے حسی کی بدترین مثال ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Muhammad Naeem

Mufti Muhammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے قصور کے بچوں سے زیادتی کے انسانیت سوز اسکینڈل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی زیادتی کا اسکینڈل معاشرتی بے حسی اور سرکاری نااہلی کی بدترین مثال ہے،گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کیخلاف بروقت کاروائی نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں گرفتارکرکے عبرتناک سزاد ی جائے۔ اتوار کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ قصور کا انسانیت سوز واقع جس کی جتنی مذمت اور افسوس کیا جائے کم ہے اس سے وطن عزیز کی عالمی سطح پر بدنامی ہورہی ہے اور یہ ہمارے معاشرے کی بدترین تصویر اور حکام کی بے حسی کی بدترین مثال ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس گھناونے فعل میں ملوث اور اس پر خاموشی اختیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ، پنجاب حکومت بتلائے آخر 10سال سے جاری اس مکروہ دھندکے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ آئے روز انسانیت سوز واقعات دین سے دوری کے باعث پیش آرہے ہیںمغربی کلچر کے ذریعے نسل نو میں بیماریوں کو انجکٹ کیاگیاہے اس حوالے سے بھی حکومت کو اقدام کرنے چاہیے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے آخر آئے روز درندھی کے یہ واقعات رونماء کیوں ہورہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ان معصوم بچوں کو بے دردی سے درندگی کا نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف کاروائی کرکے عبرتناک سزاد ی جائے اور پنجاب حکومت راونڈ سے نکل کر پورے پنجاب کی صورتحال کے بارے میں فکر کرنی چاہیے۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گھناونے فعل میں ملوث افراد کے خلاف عبرتناک سزاد دی جائے۔