قصور میں مختلف مزدور تنظیموں کی طرف سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

Kasur Rally

Kasur Rally

قصور (اقبال کھوکھر) قصور میں یکم مئی کے حوالے سے مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے ایک ریلی کاانعقاد کیا گیا۔

جس کی قیادت نیشنل ڈائریکٹر کلاس ایم اے جوزف فرانسس، مفتی عرفان، پی سی این پی کے وائس چیئرمین مارٹن جاوید مائیکل، اقبال کھوکھر، مزدور لیڈر اختر سندھو ایڈووکیٹ، صادق گل نے کی۔

ریلی ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوکر مین بازار سے ہوتی ہوئی بلدیہ چوک اختتام پذیر ہوئی۔ مزدوروں کے حق میں نعرے بازی ہوتی رہی اور بینرز بھی آویزاں تھے۔