قصور کی خبریں 18/5/2016

Kasur News

Kasur News

قصور (محمد عمران سلفی سے) تھانہ صدر قصور پولیس نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ڈکیتی ،رابری اور اسلحہ ناجائز کی متعدد وارداتوں میں ملوث غلام مسلم عرف بودا ڈکیت گینگ کو سرغنہ غلام مسلم عرف بودا اور چار ساتھیوں ارشد،ظفر عرف ظفری ،اختر عباس اور علی نوازسمیت گرفتا ر کرکے ملزمان کے قبضہ سے،پسٹل 2 عدد ، 2 عدد پمپ ایکشن ،بندوق ،نقدی 175000 لاکھ روپے ، 8 عدد موبائل فونز،4بکرے ، 2 جھوٹے،ایل سی ڈی ،ڈی وی ڈی معہ دیگر سامان کل مالیتی 14 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کرلیا ہے۔ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید نے تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کہا کہ ملزم غلام مسلم عرف بودا نے اپنے دیگر7کس ساتھیوں پر مشتمل ایک گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت مسلح ہو کر فارمز اور حویلی مال مویشی میں داخل ہوکر ڈکیتی کی واردات کے دوران نقدی ،موبائل فون،مال مویشی اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے ضلع قصور میں ایسی وارداتیں کر نے کے بازار گرم کر رکھا تھااور مزاحمت کرنے پر فائر مارنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرقصور انسپکٹر محمد یونس معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے غلام مسلم عرف بودا گینگ کو ساتھیوں سمیت گرفتا کر کے مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا ہے ۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی ٹریس کیا جا چکاہے جن کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ عرصہ قریب 13/14یوم قبل رائیونڈ روڈ پر واقعہ BNNفارم میں داخل ہوکر نقدی 175000روپے ،موبائل فون ،بکرے ،جھوٹے ،ایل سی ڈی اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی واردات کی تھی اس طرح کی ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے مزید انٹیر وگیشن ابھی جا ری ہے۔ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے اچھی کارکردگی پر افسران وملازمان میں نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ )کم درجہ فیس کے پرائیویٹ سکولز کے معاشی قتل عام کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو نے دیں گے،قصور انتظامیہ مختلف طریقوں سے ہمیں پر یشان کر رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تحت پنجاب میں انقلابی تعلیمی کا م ہو رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہارآل پاکستان پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں شبیر احمد ھاشمی نے دی نیشن گرامر سکول میں قصور سٹی کے پیف پارٹنرز سکولز سر براھان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے سکولز ہیں جن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے مگر پرائیویٹ اداروں کے ساتھ اچھوت کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کی مثال قصور میں دیکھی جا سکتی ہے جہاں ادروں کی تذلیل ہی بیوروکریٹس کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ مگر ہم ادروں کے تحفظ کیلئے اپنی جان تک دینے کو ہمہ وقت تیار ہیں یہ نہ ہو کہ ایک ایسا محاذ کھل جائے جسے روکنا قصور انتظامیہ کے بس کی بات نہ رہے ۔اس موقع پر طفیل سرور بلوچ ،،شیخ محمد حسین ،مہر محمد عاشق ، سرداد عبدالغفور ڈوگر محمد تنویر شاہد ، اے وی انجم،محمد یسین سمیت دیگر نے کہا کہ پیف کو فیز 8اور 9پرائمری کلاسز پڑھانے کی اجازت دینابھی وقت کا تقاضا ہے تا کہ پرائمر ی تک تو پڑھ لکھ کر بچے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی مہم پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کو کامیاب کر سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ چئیر مین پیف کا تعلیم کیلئے کردار کسی مسیحا سے کم نہ ہے ۔تعلیمی ایمر جنسی میں لاکھوں طلبہء اس وقت انکی اعلی پالیسیوں سے فری تعلیم حاصل کر ہے ہیں ۔میاں شبیر احمد ھاشمی نے کہا کہ دنیا بھر میں تعلیم دینے والے ادروں کو قدر کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے مگر پاکستان اور خصوصا پنجاب میں اس کا قتل عام سمجھ سے بالا تر ہے ۔چاہیے تو یہ تھا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکولوںکو مزید رعائتیں دینے کی ہدایت کرتی مگر یہاں اُلٹی ہی گنگا بہتی ہے چند نام نہاد مہنگے اداروں کی سزا ہزاروں چھوٹے سکولوں کی دی جا رہی ہے جو سرا سر ظلم اور ناانصافی ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) وفاقی محتسب اعلیٰ کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل انسویسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب لاہور ریجن میاں ریاض احمد کی ڈی سی او آفس قصور میں کھلی کچہری ‘وفاقی محکموں کیخلاف شکایات سنیں اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انویسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب اعلیٰ لاہور ریجنل میاں ریاض احمد نے محکمہ کے دیگر افسران محمد احسان اور محمد نعیم اشرف کے ہمراہ گزشتہ روز ڈی سی او آفس میں کھلی کچہری لگائی اوروفاقی محکموں جن میں واپڈا ، سوئی گیس ، نادرا، پوسٹ آفس ، پاسپورٹ آفس ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اوورسیز پاکستانیز اور اسٹیٹ لائف انشورنس کار پوریشن آف پاکستان کیخلاف عوامی شکایات سنیں اور انکے فوری حل کیلئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر انہوں نے افسران کو حکم دیا کہ وہ عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں کیونکہ عوامی خدمت سرکاری افسران کا اولین فرض ہے اور اس میں سستی و کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں نادہندگان پراپرٹی ٹیکس ‘ٹوکن ٹیکس اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون ‘200 سے زائد گاڑیاں بند جبکہ 150پراپرٹیز سیل کر دی گئیں ۔ تفصیل کیمطابق صوبائی سیکرٹری ایکسائز کے حکم اور ڈی جی ایکسائز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں تشکیل دی گئی ٹیموں نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 150پراپرٹیز کو سیل کر دیا جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران 200سے زائد ڈیفالٹر اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا ہے ۔ ملک محمد اسلم کے مطابق مصطفی آباد ناکہ پر MNI-409نمبر گاڑی جس پر ملتان سیریل جو منسوخ ہو چکی ہے کا بوگس نمبر لگا ہوا تھا کو پکڑ کر تھانہ میں بند کر دیا ہے اور گاڑی مالکان کیخلاف مزید کاروائی جاری ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹوکن ٹیکس اورپراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کے عمل کو تیز کر دیا ہے تا کہ 30جون تک مقررہ اہداف کو ہر صورت پورا کیا جا سکے ۔ اعلیٰ افسران کے حکم کے مطابق متعلقہ انسپکٹران کو اپنی اپنی ریکوری مکمل کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔اس کیساتھ ساتھ ڈیفالٹر اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف بھرپور مہم جاری ہے اور ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کر کے چوری شدہ اور عدم ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کو پوری ذمہ داری کیساتھ چیک کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے گاڑی مالکان کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کیا جس کے تحت 31مئی 2016ء تک ہر قسم کی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر جرمانہ کی معافی ہوگی ۔گاڑی مالکان اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کسی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس اداکریں۔

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News