قصور کی خبریں 4/4/2017

DPO Ali Nasir Rizvi

DPO Ali Nasir Rizvi

قصور (بیورورپورٹ) تھانہ مصطفی آباد، اے ڈویژن اور بی ڈویژن پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 40 پتنگ باز اور سامان بنانے والے ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی ہزاروں پتنگیں اور ڈور برآمد، مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کریک کرتے ہوئے 26پتنگ بازوں کوگرفتار کر کے کثیر تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کی ،اسی طرح ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر نیاز احمد خاں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں،پتنگوں کا سامان اورکثیر تعداد میں دھاتی ڈور برآمد کرلی ہے جبکہ دبنگ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن انسپکٹر ریاض عباس نے کاروائی کرتے ہوئے 10پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے کثیر تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمدکی۔ڈی پی او قصور نے ایک پیغام میں کہا کہ تمام شہری ہمارے لیے باعث عزت ہیں لیکن قوانین کی پابندی کرنا بھی شہریوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گڈی ڈور بنا نیوالوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤ ن کیا جا رہا ہے اور جو کو ئی شخص پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث پا یا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرانا لاری اڈہ قصور میں ذہنی مریض پاب نے چھری کے وار کر کے بیٹی اور بیوی کو شدید زخمی کرنے کے بعدخود کو بھی چھری سے زخمی کر لیا۔55سالہ بشیر احمد جو کہ اہل محلہ کے مطابق ذہنی مریض ہے نے گزشتہ رات کے وقت ہوتی ہوئی 22سالہ بیٹی روبینہ بی بی اور55سالہ بیوی شہناز بی بی کو چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جبکہ بعد میں خود کرنے کے لئے خود کو بھی چھری مار لی ۔ ریسکیو1122نے زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور پہنچا مگر بشیر احمد اور اسکی بیٹی روبینہ بی بی کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور شفٹ کر دیا ہے ۔ پولیس تھانہ اے ڈویثزن مصروف کاروائی ہے ۔ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)ڈی پی او آفس قصور میں تعینات حوالدار مرزا قدیر سرور کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق ریڈ ر ڈی پی او امیر محمد کی طرف سے ریٹائرڈ ہونے والے حوالدار مرزا قدیر سرور کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریٹائر ڈ ہونے والے مرزا قدیر سرور، ساجد حسین انصاری پی آر او برانچ،حاجی ظفر اقبال،محمد اقبال ،محمد شفیق ،حافظ طارق،محمد وسیم ریڈر برانچ سمیت دیگر پولیس اہلکار ان نے شرکت کی ، اس موقع پر امیر محمد ریڈ ر ڈی پی او نے کہا کہ مرزا قدیر سرور کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات اور کاوشوں کو ہمیشہ سراہا جائے گا اورہم ایک فرض شناس اور ایماندار پولیس افسر کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ،مرزا قدیر سرور نے کہا کہ میں نے 25سال کی سروس کے ہمیشہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت اپنی ڈیوٹی سرانجام دی اور اسی وجہ سے آج باعزت طریقہ سے ریٹائرڈ ہو رہا ہوں۔آخر میں تمام پولیس اہلکاران نے حوالدار قدیر سرور کیلئے ریٹائرمنٹ کے بعد انکے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)قصورمیں پاورلومز پرکام کرنیوالے مزدوروں پرعرصہ حیات مزید تنگ کیاجارہاہے ۔ان خیالات کااظہار آل پاکستان ٹریڈیونین فیڈریشن ضلع قصور کے صدرذوالفقار علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قصورمیں پاور لومز مالان کی مزدور دشمن پالیسیوں کی وجہ سے فیکٹریاں بنداور مزدور فاقہ کشیوں پرمجبورہیں کیونکہ پاور لومز مالکان مزدوروں کونہ پوری اجرت دیتے ہیں ،غیریز مند ورکروں کی مینمم ماہانہ اجرت 14000/-روپے روزانہ آٹھ گھنٹے میں مقررہے اورمالکان پاورلومز نے پورا سال گزرنے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں کیا ۔مزید ظلم کی انتہا ہے کہ مالکان مزدوروں کے نہ سوشل سیکورٹی کارڈR.5 اورنہ ای او بی آئی کارڈ بنائے ہیں بلکہ بعض مالکان نے اپنے رشتہ داروں کو کے کارڈ بنارکھے ہیں نہ مزدوروں کو اوورٹائم نہ سالانہ اتنہائی بیماری ،تہواری ،چھٹیاں اور نہ ان کا معاوضہ دیتے ہیں نہ ہفتہ وار چھٹی کامعاوضہ دیتے ہیں بلکہ مطالبہ کرنے والے مزدور کو فوراََکام سے نکال کر بے روزگار کردیتے ہیں اور کی اجرت دبا لیتے ہیں۔اورفیکٹریاں فیکٹری4کے تحت رجسٹرڈہیں اس طرح مالکان پاورلومز قانونی اور اخلاقی جرم کاارتکاب ہورہے ہیں عبدالمجید ، یٰسین بلندا ،محمد لطیف انصاری ،یٰسین طوطا نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں مزدور یونین صوبائی اسمبلی کے لیے اپنا نمائندہ کھڑا کرے گی انہوں نے لیبر اورسوشل سیکورٹی پرزوردیاکر بلاتاخیر مزدوروں کوان کے قانونی حقوق دلائے جائیں ورنہ آنے والے دنوں میں سرمایہ داری کو ہ ہمالیہ مزدورتحریک میں لبد جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)نواحی گاؤں پتواں کلاں میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ؐ منعقد ہوئی حضرت علامہ مولونا قاری لطیف ساجد نقشبندی نے آقا کی ولادت پر روشنی ڈال کر عاشقوں کے سینے منور کیے ۔اس موقع پر آستانہ عالیہ میراں حسین باباامانت علی قادری نے صدارت کی جبکہ مہمانوں میں سائیں حبیب ملک محمد علی حبیب اللہ نے شرکت کی ملک سجاد کے مطابق مہمانوں کی دستاربندی اورلنگرتقسیم کیاگیا۔