قصور کی خبریں 14/5/2016

DSO Shahid Meeting

DSO Shahid Meeting

ایس ایچ او تھانہ گنڈا سنگھ کی کاروائی، ساڈھے 12 کروڑ مالیت کی پانچ کلو کرسٹل وائٹ ہیروئن بر آمد
قصور (محمد عمران سلفی سے) ایس ایچ او تھانہ گنڈا سنگھ کی کاروائی، ساڈھے12کروڑ مالیت کی پانچ کلو کرسٹل وائٹ ہیروئن بر آمد، مقدمہ درج، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی طرف تعریفی اسناد ونقد انعام دینے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ گنڈا سنگھ طارق بشیر چیمہ نے ساڈھے12کروڑ مالیت کی پانچ کلو کرسٹل وائٹ ہیروئن بر آمدکرکے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی طرف تعریفی اسناد ونقد انعام دینے کا اعلان۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیو کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرنا ہوگا،ڈی سی او محمد شاہد
ضلع میں پولیو مہم 23مئی سے شروع ہو گی ‘5لاکھ 82ہزار 109بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ‘پولیو انچارج کی اجلاس کو بریفنگ
قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر قصور محمد شاہد نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا،والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسئین کے قطرے ہر صورت پلوائیں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ رو ز ڈی سی او کمیٹی روم میں تین روز انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسعود طارق ‘ اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی ، اے سی چونیاں شیخ خالد سلیم ، اے سی پتوکی محمد نواز گوندل ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حسن دانیال ،پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد ، ڈبلیو ایچ کے نمائندے ڈاکٹر فاتح عظمت اللہ ، ڈی او سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شہناز نسیم ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمدخرم ابراہیم ، ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر پی آر ایس پی محمد اقبال ، ڈی ڈی ایچ اوز، محکمہ ایجو کیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔ اس موقع پر پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 23تا26مئی 2016ء تک منعقد ہو رہی ہے ۔ اس مہم کے دوران ضلع میں پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ 82ہزار109بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر 1297ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔اس موقع پر ڈی سی او محمد شاہد نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر کامیاب بنائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126