قصور کی خبریں 28/5/2016

Open Court PS Khudian

Open Court PS Khudian

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز تھانہ کھڈیاں میں کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری کے دوران 52 سائلین نے درخواستیں گزاری جس پر ڈی پی اوقصور نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے جبکہ سب انسپکٹر رانا محمد مختار انچارج چوکی دھالہ کلاں کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے پر معطل اور چارج شیٹ کر دیا۔کھلی کچہری کے دوران قصبہ کھڈیاں کے مکینو ں سے پولیس کی کارکردگی کے متعلق دریا فت کیا گیااور پولیس کی کا رکردگی کو بہتر بنا نے کے لیے ان سے مفید مشورہ جا ت بھی حا صل کئے تو قصبہ کھڈیاں کے مکینوں نے کہا کہ ان کے علاقہ میں امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آچکی ہے اور ضلع قصور میں مجرموں کی سرکوبی سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے کھلی کچہری کے دوران قصبہ کھڈیاں کے مکینوں نے قصور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ڈی پی اوقصور نے سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد دعوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی اورجان و مال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے تعاون اور ان کی مہیا کردہ انفارمیشن پر کام کرتے ہوئے بہت بہت سارے مجرمان کیفرکردار تک پہنچائے جا چکے ہیں باقی ماندہ مجرموں کا پیچھا کیا جا رہا ہے اور انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ضلع قصور میں بدمعاشی اور منشیات فروشی کی کمر توڑ نے کیلئے شب وروز محنت کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اچھے کردار کے حامل افراد پر مشتمل 20مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دے دی جا رہی ہیں جو فریقین کے مابین مصالحت کروانے کا کردار ادا کریں گی اس کے ساتھ ساتھ چاروں سرکلز میں سیٹیزن پولیس لیزان کمیٹیاں(CPLC) بھی تشکیل دی جا رہی ہیں ۔مصالحتی اور لیزان کمیٹیوں کی تشکیل سے نہ صرف جرائم کو موثر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی بلکہ عوام اور پولیس کے مابین اعتماد کی مضبوط فضا بھی قائم ہوگی ۔بعدازاں ڈی پی اوقصور نے تھانہ کھڈیاں کی انسپکشن بھی کی اور ناقص کارکردگی پر ایک افسر کی سرزنش کرتے ہوئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Open Court PS Khudian

Open Court PS Khudian

ڈی او ایکسائز ملک محمد اسلم کی زیرنگرانی ٹیموں کی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کاروائی ‘127پراپرٹیز سیل
قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم کی زیرنگرانی ٹیموں کی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کاروائی ‘127پراپرٹیز سیل ‘8لاکھ 64ہزار روپے کا ریونیو حکومتی خزانہ میں جمع ۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی ایکسائز کے حکم پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز ملک محمد اسلم نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کاروائی کیلئے ضلع بھر میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز خرم نذیر ‘انسپکٹران علی اسد اللہ ، محمد رمضان ، چوہدری شوکت ، محمد فاروق ، وحید الرحمن ، احمد علی ، مذمل ڈوگر پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہے جنہوں نے گزشتہ روز شہر قصور ، پتوکی ، کھڈیاں ، الہ آباد ، راجہ جنگ ،پھولنگر ، چونیاں میں نادہندگان پراپرٹی ٹیکس کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 127پراپرٹیز کو سیل کر کے 8لاکھ 64ہزار روپے کا ریونیو حکومتی خزانے میں جمع کروایا گیا ہے ۔ ڈی او ایکسائز کے مطابق پراپرٹیز ٹیکس کی ریکوری کے ساتھ ساتھ ٹوکن ٹیکس’بغیر رجسٹریشن اورڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Open Court PS Khudian

Open Court PS Khudian

محکمہ PTCLکی غفلت ،عدم توجہی و ناقص کارکر دگی کے باعث انٹرنیٹ کی بندش و مسلسل آنکھ مچولی جاری
قصور(محمد عمران سلفی سے)محکمہ PTCLکی غفلت ،عدم توجہی و ناقص کارکر دگی کے باعث انٹرنیٹ کی بندش و مسلسل آنکھ مچولی جاری ۔اس وقت PTCLکی براڈ بینڈ سروس (انٹرنیٹ) کی سہولت و سروس صارفین کے لیے وبال جان بن گئی ہزاروں صارفین سے باقاعدہ ماہانہ لاکھوں روپے بلز کی شکل میں وصول کر نے کے باوجود انٹرنیٹ کی آ نکھ مچولی نے ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا ۔اس صورتحال نے صحافیوں ،تاجروں ،طالب علموں ،دفاتر کو انکے انفارمیشن و دیگر روزمرہ کے امور ، معمولات و سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے جس سے انہیں ذہنی کوفت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے شکایات کے باوجود محکمہ کے سفید ہاتھیوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی صارفین انٹرنیٹ نے وفاقی وزیر مواصلات و ٹیلی کمیونیکیشن ،چیئر مین PTCL،جنرل مینجر PTCLسی ٹی آ ر کی توجہ انٹرنیٹ کے فنی نقا ئص کی طرف مبذول کر وائی ہے اور احتجاج کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انٹر نیٹ کی سروس کو باقاعدہ بلا تعطل ،فنکشنل کیا جائے بصورت دیگر وہ PTCLکے ارباب اختیار کے خلاف قانونی کاروائی کر نے پر مجبور ہو نگے ،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313