قصور کی خبریں 6/4/2016

Kasur News

Kasur News

قصور (محمدعمران سلفی سے) طلبہ یونین کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ، حکومت ڈرامہ بازی اور غلط بیانی سے سب اچھا کی روش چھوڑ کر پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے عملی کام کرے ،اتحاد اہلسنت وقت کی ضرورت ہے ،تمام علماء اکرام ومشائخ عظام سے اپیل ہے کہ خانقاہوں اور آستانوں سے نکل کر رسمِ شبیری ادا کریں، وقت کے یزیدوں کیخلاف سینہ سپر ہونا اے ٹی آئی کے کارکنان کا ماضی ہے اب بھی جابر حکمرانوں کے سامنے ناموس رسالت ۖ سمیت تمام غیرشرعی اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے ان خیالات کا اظہار قائد طلبہ چوہدری محمدعاکف طاہر ایڈوکیٹ مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان نے قصور میں فروغ ِعشق ِمصطفی ۖ طلبہ کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ناظم پنجابب شمالی سید بو علی سینہ ،سابق پارلیمانی سیکرٹری لیٹریسی پنجاب ایم پی اے چوہدری احسن رضاء خاں ، سابق نائب ضلع ناظم حاجی مقصودصابرانصاری، منظوراحمدانصاری، میاں محمدنعیم نوری ، محمدتنویرشاہد، سمیع اللہ جٹ، محمد تنویرشاہد ،مفتی حامدعلی قادری، ناظم ضلع اے ٹی آئی اشتیاق احمدبھٹی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ارشد جاویدمصطفائی ، ناظم لاہور ڈویثرن محمداکرم رضوی ،منیراحمدخان ساقی سمیت شہر کے معززین وسابقین نے بھی خطاب کیا ، مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان نے کہا کہ اے ٹی آئی کو مٹانے والے خود مٹ گئے مگر اخلاص سے کام کرنیوالوں کو اللہ اور اسکے محبوب ۖ کی خوشنودی حاصل ہوئی ، غازی ممتاز حسین قادری عالم اسلام کا ہیرو ہے مگر خدا کیلئے اس ایشو پرسیاست نہ چمکائی جائے بلکہ غازی ممتاز قادری کے محبت رسول ۖ کے مشن کو تمام طلبہ اور عوام تک پہنچا ء کر عشق مصطفی کے فروغ کیلئے کام کیا جائے ، چوہدری محمدعاکف طاہرنے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ انجمن طلبا ء اسلام کسی سیاست کا شکار ہوگئی اور نہ ہی کسی شخصیت کی آلہ کار بنے گی بلکہ اتحاد اہلسنت کیلئے جلد تمام مذہبی و سیاسی سنی جماعتوں کا اجلاس بلائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمدعمران سلفی سے) محکمہ صحت ، ملازمین سے ای ڈی او ہیلتھ کی بدتمیزی ، دفتر سے دھکے دیکر باہر نکال دیا، پی آر ایس پی کے برطرف ملازمین کا 11مارچ کو ڈی سی او آفس تک جلوس نکالنے کااعلان ،تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کا شعبہ پی آر ایس پی ختم کرنیکا اعلان کیا تو ملازمین نے اصل صورتحال جاننے کیلئے ای ڈی او ہیلتھ کے آفس جاکر معلومات لینا چاہی اور ڈاکٹر طارق مسعود کے پاس گئے تو وہ سخت غصہ میں آ گئے اور خود ملازمین کو گالیاں نکالتے ہوئے دھکے دیکر باہر نکال دیا ، کہ یہاں سے دفع ہوجائو تمہاری فریاد میں نہیں سن سکتا آئندہ یہاں آئے تو اپکی ٹانگیں توڑ دونگا کیونکہ میرے ہاتھ بہت لمبے ہیں پی آر ایس پی والے محکمہ پر بوجھ ہیں اور یہاں میرے پاس انکی بات سننے کا بھی ٹائم نہیں ہے ،جس پر ای ڈی او ہیلتھ کے اس جارہانہ رویہ پر ملازمین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ای ڈی او کیخلاف نعرے بازی شروع کردی اور اپنے جوتے بھی دکھائے اور پی آر ایس پی کے برطرف ملازمین نے 11مارچ کو ڈی سی او آفس تک جلوس نکالنے کااعلان کردیا ہے۔