قصور کی خبریں 26/3/2017

KASUR

KASUR

قصور (بیورورپورٹ) دو مشتبہ افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پٹرولنگ پولیس کے دونوں جوانوں ASI سجاد حیدر اور کانسٹیبل فرمائش علی کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں پولیس اعزاز کیساتھ اداکر دی گئی۔نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی،آر پی او شیخوپورہ ریجن صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان،ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی ،بابر بخت قریشی ایس ایس پی پٹرولنگ لاہور ریجن،عمران کشورایس ایس پی پٹرولنگ ہیڈکوارٹر، دیگر پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ صحافیوں،وکلاء،انجمن تاجران کے عہدیداران ،سماجی تنظیموں اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں شہداء کو سلامی پیش کی گئی اور پولیس کے اعلیٰ افسران کی طرف سے پھولوں کے گلدستے چڑھائے گئے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، دکھ کی اس گھڑی میں آپ کیساتھ کھڑی ہے سجاد حیدر اور فرمائش علی نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا جن کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گااور انشاء اللہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اور ہم اپنے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنا سب کچھ نچھاور کردیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے سپوتوں نے ثابت کردیا کہ محکمہ پولیس شہداء کی فورس ہے اوریہ فورس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سات سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو مسلسل کام کررہی ہیں اور انشاء اللہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کرلیا جائے گا۔نمازہ جنازہ کے بعد شہداء کی میتوں کو پولیس اعزاز میں ان کے آبائی گاؤں سپردخاک کرنے کیلئے روانہ کردیا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کا کھیم کرن روڈ پر زیر تعمیر شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس کا دورہ ‘ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹوٹرف بچھانے میں تاخیر پر باہمی کا اظہار ‘متعلقہ افسران کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کا حکم ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز کھیم کرن روڈ پر زیر تعمیر شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا اورمتعلقہ حکام کو حکم دیا کہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جلد ازجلد مکمل کی جائے تا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقعے میسر آسکیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹو ٹرف بچھانے میں تاخیر پر متعلقہ افسران کی سرزنش کی اور انہیں حکم دیا کہ ٹیکنیکل پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹو ٹرف بچھانے کا کام مکمل کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر عمارہ خان اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے میدان اور سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ علاقائی ٹیلنٹ کو پنپنے کا موقع میسر آسکے ۔ یہی وجہ ہے کہ قصور میں 464ملین روپے سے انٹر نیشنل معیار کا سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جارہا ہے جس میں کرکٹ ،ہاکی ، فٹبال اور کبڈی کے اسٹیڈیمز تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد انٹر نیشنل ٹیمیں قصور میں تعمیر ہونیوالے اس جدید سپورٹس کمپلیکس میں آکر مختلف مقابلوں میں حصہ لینگی جو ضلع قصور کیلئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) معراجدین پہلوان کی اہلیہ کاانتقال ، شہری وصحافتی حلقوں کا اظہارِ تعزیت ،ہاکریونین قصور کے صدر حاجی معراجدین پہلوان کی اہلیہ کی وفات پر پریس کلب قصور،یونین آف جرنلسٹس الیکٹرانک میڈیا امن ویلفیئرسوسائٹی قصور، اپنافورم رجسٹرڈقصورکے عہدیداروں اورممبران نے اظہارتعزیت کیا ہے۔مرحومہ روزنامہ اوصاف کے نیوزایجنٹ رفیق پہلوان کی اولدہ تھیں ، ان کاختم ساتواں سوموار کوان کی رہائش گاہ پر اداکیاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)گرمی کی آمد کے ساتھ ہی مچھروں نے بھی مٹرگشت شروع کردیا ۔شام ہوتے ہی مچھروں کی یلغار ہوجاتی ہے ۔ضلعی انتطامیہ سپرے کرانے کی بجائے واک سے کام لے رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے فوری طورپر سپرے کامطالبہ کردیاتاکہ مچھروں کاخاتمہ ہوسکے ۔تفصیلات کے مطابق مچھروں نے اب سے ہی عوام کوجاگنے پر مجبورکردیاہے۔پچھلے سال کی نسبت اس سال مچھر کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ۔قصورشہر اور گردونواح کے دیہاتوں میں کونسلوں کی سطح پر فوری سپرے کروایاجائے تاکہ شروع سے ہی اس کاخاتمہ ہوسکے ورنہ ڈینگی پھیلنے کاخدشہ بھی ظاہرکیاجاتاہے۔ شہریوں اشرف علی، عاشق علی، نیامت بیگ، محمدریاض ،محمدسرور خاں،نعیم چوہدری نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ عملی اقدامات کرتے ہوئے واک نہیں شہراورگردونواح میں سپرے کروایاجائے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ سپرے یونین کونسلوں کی سطح پر کی جائے گی مچھرمارسپرے آنے پر جلدی شروع کردی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)نواحی گاوں سید پور میں نا معلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر70سالہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ستر سالہ رحیمی بی ی زوجہ مرحوم بڈن خاں گھر میں اکیلی رہتی تھی کہ گزشتہ دن نا معلوم ملزمان نے آئے اور تیز دھار الہ سے اسکا گلا کاٹ دیا جس سے رحیمی بی بی کی موت واقع ہو گئی ۔ پولیس تھانہ کھڈیاں خاص نے نعش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)منڈی عثمان والاکے علاقہ سے ایک ڈاکووں نے راہگیر سے لوٹ لیا۔علی رضا اپنی موٹرسائیکل پر اپنے گاوں روڈے جا رہا تھا کہ ڈیرہ سردار شمیم کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے اسے روکا اور اس سے 60000ہزار کی رقم چھین لی ۔پولیس تھانہ مندی عثمانوالامصروف کاروائی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)چونیاں کے علاقہ سے نا معلوم ملزمان گدھے چوری کر کے انہیں کھالیں اتار کر لے گئے ۔ محمد مرزا نے پولیس پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ رات نا معلوم چور گھر میں آئے اوردو گدھے چوری کر لئے اور انکی کھالیں اتار کر لے گئے ہیں ۔ پولیس مصروف کاروائی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) محلہ پتی میں چار افراد نے اسلحہ کے زور پر 16سالہ لڑکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تفصیلات کے مطابق محلہ پتی بے کی کا رہائشی 16سالہ علی ڈاکٹر سے دوا لینے کیلئے گیا تو محمد اکرم موچھا، محمد حفیظ و دو کس نا معلوم اافراد 16سالہ علی کو اٹھا کر زبردستی ندیم پارک کی عقب میں لیجا کر زبردستی اسلحہ کے زور پر باری باری بد فعالی کا نشانہ بناتے رہے، منیر احمد کی اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ۔