قصور کی خبریں 13/4/2016

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) قصور میں پولیس کی مختلف کارروائیوں میں تین ڈاکو مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے۔ مارے جانیوالے ڈاکو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ قصور میں کوٹ رادھا کشن کے قریب پولیس مقابلے میں مارا جانیوالا ڈاکو صابر چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ڈاکو صابر فرار ہونیوالے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر سڑک پر ناکہ لگاکر لوٹ مار کر رہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفرور ڈاکوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے، جبکہ چونیاں کے قریب ہونیوالے دوسرے پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو چوری،ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) پتوکی کے نواحی گائوں شیخم میں لیڈ ی ٹیچر نے پرنسپل کے ساتھ ملکر سکول سے کاپیاں نہ خریدنے پر دوم کلاس کی طلبہ کو مار مار کر زخمی کر دیا۔شکایت لے کر جانے پر والد کو قتل کی دھمکیاں ۔ایس ایچ او سرائے مغل نے ڈی پی او قصور کے حکم پر الفاروق سکول کے پرنسپل لیڈی ٹیچر او ر ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ در ج کر کے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق سکول سے کاپیاں نہ خریدنے کی وجہ سے الفاروق سکول شیخم کے پرنسپل لیڈ ی ٹیچر اور ایک نامعلوم نے دوم کلاس کی طلبہ کو شدید زخمی کر دیا والد شکایت لیکر سکو ل آیا تو اسکو قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔جس پر متاثرین نے تمام واقع ڈی پی ا و قصور کو بتایا جس پر ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جب کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے بھی انکوائری لگا کر سکول ٹیچر سے رجسٹریشن اور دیگر سامان طلب کر لیا۔صحافیوں کے پوچھنے پر پرنسپل نے کہا کہ یہ پاکستان ہے یہاں 10سے 20ہزار دیکر مقدمے خارج بھی ہو جاتے ہیں میں بھی ان کے خلاف پٹیشن دائر کر رہا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)تحصیل پتوکی کے نواحی گائوں جاگوکی گھمن میں بیوہ عورت کی ساڑھے 6کنال زرعی اراضی کرپٹ تحصیلدار ، پٹواری اور قانونگو نے بھاری رشوت لیکر اشتہاری بابر وغیرہ کے نام کر دی ۔بیوہ عورت کو اس دھوکہ دہی کا پتہ اس وقت چلا جب وہ فرد لینے کیلئے پٹواری کے پاس گئی ۔اس ناانصافی اور کھلے فراڈ پر بیوہ عورت نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ، ڈی سی او قصور کو تحریری درخواستیں دیں لیکن کوئی کاروائی نہ ہوئی جس پر ڈائریکٹر جرنل انٹی کرپشن کو تحریری درخواست اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پتوکی کی عدالت میں ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے رٹ دائر کر دی گئی ہے ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا تحصیلدار رانا خالد ، محمد اکرم قانونگو، اور حلقہ پٹواری محمد وارث کی بیوہ کو دھمکیاں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مجھے انصاف دیں گلزار بی بی کی پریس کلب پتوکی کے سامنے دھائی اگر مجھے میرا حق نہ دیا گیا تو وزیر اعلیٰ ہائوس لاہور کے سامنے خود سوزی کر لوں گی ۔تفصیلات کے مطابق گلزار بی بی جو کہ جاگوکے گھمن میں اس کے نام پر وراثت والدین میں سے حصہ زرعی زمین ساڑھے چھ کنال آئی جو کہ عرصہ پندرہ سال سے زائد گلزار بی بی کے نام پر ہے جو کاشت کر رہے ہیں یہ زرعی رقبہ بااثر پٹواری ، قانونگو اور تحصیلدار نے اشتہاری بابر وغیرہ جس میں منو ر سعید، عمر حیات وغیرہ نے ساز باز ہوکر اپنے نام منتقل کروا لی۔اس کھلے فراڈ کا پتہ بیوہ گلزار بی بی کو اس وقت چلا جب وہ اپنے رقبے کی فرد لینے پٹواری کے پاس گئی ۔ اس کھلی دھاندلی ، ناانصافی اور فراڈ پر گلزار بی بی نے تحصیلدار رانا خالد، قانونگو محمد اکرم اور پٹواری وارث علی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ، ڈی سی او قصور ، محکمہ ریونیو کے ہر آفسر کو درخواست دی لیکن اس کو انصاف نہ ملا مایوس ہوکر اس نے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن، اور ایڈیشنل سیشن جج پتوکی کی عدالت میں اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائر کی جو کہ زیر سماعت ہے رٹ کا پتہ چلنے پر بااثر پٹواری اور قانونگونے بیوہ عورت کو سخت نتائج کی دھمکیاں دیں اور پیروی سے باز رہنے کو کہا اس ناانصافی پر گلزار بی بی نے محکمہ ریونیو کے کرپٹ ملازمین کے خلاف پریس کلب پتوکی کے سامنے شدید احتجاج کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے فوری انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلزار بی بی نے کہا کہ مجھے انصاف نہ ملا تو میں وزیر اعلیٰ ہائوس لاہور کے سامنے خود سوزی کر لونگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)بھائی پھیرو اور بگھیانہ کلاں کی حالت نہ بدل سکی،گلیاں محلے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل،ملتان روڈ فلتھ ڈپو،گندے پانی کے جوہڑ مچھروں کی ہچری بن گئے ،شہری سراپا احتجاج ڈی سی او قصور بے بس۔تفصیلات کے مطابق۔بھائی پھیرواور بگھیانہ کلاں کی حالت نہ سنور سکی گلی محلوں میں گٹر بند ہونے کی وجہ سے گندے پانی اور مچھروں کا راج ہے جبکہ دوسری جانب ملتان روڈ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے ملتان روڈ فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو چکا ہے اور رہی سہی کسرروڈ کے اردگرد قبضہ مافیانے اپنا قبضہ جماتے ہوئے نکال رکھی ہے جنہوں نے ریڑھی بانوں،چھابڑی فروشوں، سبری فروشوں کو چند ٹکوں کی خاطر روڈ کے ارد گرد اورروڈ کے اوپربیٹھا کر قبضہ جمارکھا ہے اور یہی صورتحال مین بازاربھائی پھیرو کی ہے جہاں پردوکانداروں نے ہزاروں روپے کرایہ وصول کرنے کی خاطردوکانوں کے آگے پھٹے لگوا کر بازار کو گلی بنا کر رکھ دیا ہے جبکہ اتنا کچھ ہونے کے باوجود نہ تو کبھی تحصیل انتظامیہ نے اس طرف دھیان دیا ہے اور نہ ہی کبھی ڈی سی او قصور نے اس طرف دھیان دیا ہے یہی حالت علاقے کے سب سے بڑے گائوں بگھیانہ کلاں کی ہے جہاں سیوریج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے پورا گائوں ایک جوہڑ کا نقشہ پیش کر رہا ہے اور مچھروں نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی پھیرواور بگھیانہ کلاں شہر و گردونواح مچھر مار سپرے کروایا جائے اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313