قصور کی خبریں 23/6/2016

DPO Kasur

DPO Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) حافظ شرافت علی کے 9 سالہ معصوم اور ننھے بچے عبید رضا کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم علی رضا ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق 18 جون کو شیخم کے رہائشی حافظ شرافت علی کے 9سالہ معصوم بیٹے عبید رضا کو نامعلوم ملزم نے اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ 237/16مورخہ18/6/16جرم302/363/377ت پ تھانہ سرائے مغل(پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر بعد میں جرم 377ایزاد کیا گیا)درج کیا گیا مورخہ21/6/16 تھانہ سرائے مغل پولیس نے تین دن کے انتہائی قلیل وقت میںملزم علی رضا کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جس کا فزیکل ریمانڈ حاصل کیا گیا تھانہ سرائے مغل پولیس ملزم علی رضا کی نشاندہی پر آلہ قتل کی برآمدگی کے بعد واپس آرہی تھی کہ روڈے روڈپرزیر حراست ملزم علی رضا کے 4کس نامعلوم ساتھیوںنے پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کردی اور اپنے ساتھی کوزبردستی حراست سے چھین کر فرار ہوگئے پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھاکہ چند گھنٹوں کی تلاش کے بعدروڈے گائوں کے قریب پولیس پارٹی کاملزمان کیساتھ سامنا ہوگیا تو ملزمان نے دوبارہ پوزیشن سنبھالتے ہوئے مختلف اطراف سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے فصل کماد میں داخل ہوگئے پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائر کیے تھوڑی دیر کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جب رکا تو پولیس پارٹی نے قریب جا کر دیکھا تو حراست سے چھینا گیا ملزم علی رضا ، جس نے تین روز قبل امام مسجد کے 9سالہ معصوم بیٹے عبید رضا کو اغواء اورزیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا تھا مردہ حالت میں پڑا تھا جو اپنے ہی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلا ک ہوگیا جبکہ بقایا ملزمان فصل کماد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔اس وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سرائے مغل میں درج کیا، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل بھی دے دی ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) پنجاب پرکیور منٹ ریگو لیٹری اتھارٹی (پیپرا )کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد سے ہم شفافیت اور غیر جانبراری کا اعلیٰ معیار حاصل کر سکتے ہیں ‘تمام سرکاری افسران کیلئے پیپرا رولز کی آگاہی بہت ضروری ہے تا کہ وہ کسی بھی قسم کی مالی بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف بروقت کاروائی کر سکیں ۔ یہ بات ڈی سی او قصور عمارہ خان اور پنجاب پرکیورمنٹ ریگو لیٹر ی اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹرعلی بہادر قاضی نے ڈی سی او کمیٹی روم میں محکمہ ہیلتھ اور زراعت کے افسران کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد پنجاب پرکیورمنٹ ریگو لیٹری اتھارتی (پیپرا ) نے پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام کی مدد سے کیا ۔ جس میں ضلع بھر کے محکمہ ہیلتھ اور زراعت کے افسران نے شرکت کی ۔ اس ٹریننگ سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ غیر جانبرداری اور شفافیت سرکاری افسران کاطرا ء امتیاز ہوتا ہے مگر اس کیلئے متعلقہ قوانین اور ریگولیشنز سے مکمل آگاہی بہت ضروری ہے آج کی یہ ورکشاپ اسی مقصد کیلئے منعقد کی گئی ہے تا کہ تمام افسران پیپرا رولز سے مکمل آگاہی حاصل کرکے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا علی بہادر قاضی نے پنجاب پر کیورمنٹ ریگو لیٹری اتھارٹی کے قیام اور مقاصد سے افسران کو آگاہ کیا اور پیپرا رولز اور ایم آئی ایس پر تفصیلا ًروشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں اس قسم کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کر کے متعلقہ افسران کو پیپرا رولز اور ایم آئی ایس پروگرام سے آگاہی دلا رہے ہیں تا کہ وہ اپنے روز مرہ کے سرکاری خریدو فروخت کے معاملات میں مکمل عبور حاصل کر کے شفافیت کو یقینی بنا سکیں ۔ ورکشاپ کے اختتام پر ایم ڈی علی بہادر قاضی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے)سابق سیکرٹری اطلاعات انجمن طلباء اسلام پاکستان محمدتنویرشاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جاسکتی ہماری ایٹمی قوت وطن عزیز پاکستان کے بقاء کی ضمانت اور دشمنوں پر بالادستی کی دلیل ہے سرتاج عزیز کے بیان کہ امریکہ ہمارا ایٹمی پروگرام ختم کروانا چاہتا ہے یہ کہا کہ امریکہ عالم اسلام اور خصوصاً پاکستان کا بدترین دشمن ہے دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی قوت دشمنان اسلام کو کھٹکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفضل ہوٹل پر پاکستان فلاح پارٹی کے زیراہتمام اپنے اعزاز میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شبیراحمدہاشمی ،جنرل سیکرٹری پی ایف پی چوہدری محمودالہی چشتی، بلال احمدانصاری ، چوہدری سمیع اللہ جٹ ودیگر بھی موجود تھے ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شبیراحمدہاشمی نے کہاکہ امریکہ بھارت اور اسرائیل تو ہمارے ازلی ابدلی دشمن ہیں مگر اب کچھ برادر اسلامی ممالک بھی بھارت کے ہاتھوں پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں افغان بارڈر پر افغان افواج کا حملہ اور اس میں دو فوجی افسروں سمیت ہمارے جوانوں کی شہادت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایسے میں امریکہ اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف پاکستانی قوم کو متحد ہونا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Warekshop

Warekshop

قصور (محمد عمران سلفی سے) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر محمدندیم مصطفائی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیاء کا اقتصادی ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں نے بچے بچے کو قرضوں میں جکڑ دیا۔ 13سو ارب سالانہ سود ادا کرنے والا غریب ملک اپنے پائوں پر کیسے کھڑا ہو سکتاہے؟ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف دونوں بھائیوں میں زیادہ سے زیادہ قرضے لینے اور سود ادا کرنے کا مقابلہ جاری ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب آئندہ مالی سال میں 124ارب روپے مالیت کا سوداور قرضہ ادا کرے گا جو تعلیم، صحت اور زراعت کے بجٹ سے زیادہ رقم ہے۔وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔محمدندیم مصطفائی نے کہا کہ اس وقت پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر تقریریں ہورہی ہیں، آئندہ چند روز میں کٹوتی کی تحریکوں پر بھی بحث ہو گی۔ لہٰذا اراکین صوبائی اسمبلی کا یہ آئینی ،عوامی فریضہ ہے کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی معیشت کو تباہ کرنے والے حکمرانوں سے سوال کریں کہ 2008 ء کا سرپلس پنجاب آج 6 کھرب سے زائدکا مقروض کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب پنجاب ترقی کرتا ہے تو پاکستان ترقی کرتا ہے مگراب پنجاب مقروض ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے)پاکستانی فلموں کی ایسی کہانی ہونی چاہیے جس سے فلم دیکھنے والوں کو سبق حاصل ہو پاکستان کے اداکا روںمیںٹیلنٹ مو جود ہے اور بہت سے نا مو ر اداکاروں نے ملک پاکستان کانام بھی روشن کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نامو رسنگرو اداکارہ ماہم شیخ نے صحافیوںکوایک انٹرویو کے دوران کیا۔ اُنہوںنے کہاکہ میںماڈلنگ نہیںکر نا چاہتی انشا ء اللہ میری فلموں سے لوگ سینما گھروں کاضرور رُخ کریں گے کیونکہ میں ایسی کہانی بناؤں گی کہ فیملیز بھی فلمیں دیکھ سکیں دوسرے ملکوں میں پاکستانی فلموں کا اچھے طریقے سے نام لیا جائے ۔ مگر جوفلمسا ز ہیں وہ محنت نہیںکرتے ایک گھنٹے میںفلم کی سٹوری لکھ دیتے ہیںجس میں معیا ر نام کی کو ئی چیز نہیںہوتی ماہم شیخ نے بتایاکہ جس طرح عرصہ پہلے اُردو فلمیں بنائی گئیں اسکے بعد پنجابی فلموں نے اپنا مقام بنایامگر اب سب کچھ کھویا جا چکا ہے۔ لوگ سینما گھروں کو چھوڑچکے ہیں اوراپنے گھروں میںنیٹ کے ذریعے ہر فلم دیکھ لیتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ فحاشی کو فروغ دینے سے کچھ حاصل نہیںہوتابلکہ رسوائی ملتی ہے معیار وہ ہو تاہے جو اندر سے بولے اس سے نوجو ان بھی فخر کریں نئی آنے والی اداکا روں نے فلموں کا بیڑا غرق کردیا ہے اس لیے لو گ سینما گھروںکوچھوڑ چکے ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313