قصور کی خبریں محمد عمران سلفی سے 11/02/2016

ADC KASUR

ADC KASUR

قصور (سروئے محمد عمران سلفی) نجی بینکوں کی بدمعاشیاں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی داخلہ فیس جمع کرنے سے انکار، سینکڑوں طلبہ و طالبات کا مستقبل تاریک ہونیکا خدشہ، قصور، چونیاں، پتوکی، کوٹرادھاکشن میں شہری دربدر، دوسرے بینک میں جانے، لنک نہ ملنے کے مشورے، نوٹیفکیشن نہیں ملاہیڈ آفس سے لادیں بینکوں کا جواب، بینکوں کے باہر تاریخ ساز رش، حکام نوٹس لیں، شہریوں اور سٹوڈنٹس کا مطالبہ، تفصیلات کیمطابق قصور میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ بہار 2016 کی فیس جمع کروانے کیلئے شہری اور طلبہ وطالبات کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، پراسپیکٹس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے علاوہ الفلاح بینک، الائیڈ بینک، مسلم کمرشل بینک کی تمام برانچوں میں 25/40روپے تک اضافی بینک چارجز کیساتھ تمام امیدوار اپنا داخلہ جمع کروا سکتے ہیں مگر کمال اتفاق ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ بہار 2016 کی فیس جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ 4مارچ 2016مقرر کی گئی ہے اور امیدوار اپنی فیس جب جمع کروانے ان بینکوں میں جاتے ہیں تو آگے سے کیشئیر جواب دیتے ہیں کہ فلاں بینک میں جائیں وہاں آپکی فیس جمع ہوگی مگر جب وہاں جائیںتو آگے سے پھر وہی جواب کہ ہم آپکا داخلہ جمع نہیں کرینگے ، جس کی وجہ سے شہریوں اور داخلہ بھجوانے والے تمام طلبہ و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ،واضح رہے کہ یہ صورتحال ضلع قصور کی تمام 4تحصیلوں قصور ، چونیاں ، پتوکی ، کوٹرادھاکشن سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی ہے ،شہری اکبر علی ثاقب نے بتا یا کہ تمام بینکوں کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی داخلہ فیس جمع کرنے کا اختیار ہے مگر جان بوجھ کر ہمیں زلیل و خوار کیا جارہا ہے خدا کیلئے حکام ہمیں زلیل کرنا چھوڑ دیں، مصطفی آباد للیانی سے آنیوالی بی اے کی سٹوڈنٹ ثناء ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ہم پہلے داخلہ فارم کیلئے دربدر پھرے اب داخلہ فارم کی فیس جمع کروانے کیلئے کئی دنوں سے زلالت اٹھا رہے ہیں روزانہ کرایہ ادا کرکے سارہ دن بینکوں کے چکر لگا رہے ہیں مگر ہمارے اس اہم مسلہ کو بینک حکام اے سی میں بیٹھ کر نظرانداز کررہے ہیں الٹا ہمیں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کرنے کے مشورے الگ ملتے ہیں ،ندیم اختر نے بتایا کہ مسلم کمرشل بینک والوں نے آج کہا کہ بینک کا کیشیر چھٹی پر ہے آپ کل آجائیں ہم کنگن پور سے آئے ہیں اب اگر مزید 2دن بھی بینکوں نے یہی ہٹ دھرمی جاری رکھی تو ہمارہ گھر بیٹھ کر آگے پڑھنے کا سال ضایع ہو جائیگا ،قصور کی نمائندہ شخصیات مسلم لیگ ن کے چوہدری زاہد حسین، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم پی اے میاں فاروق احمد انصاری، چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی دربار حضرت بابا بلھے شاہ سیٹھ محمداکرم انصاری ، ڈپٹی بیوروچیف محمدرمضان خان، صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع قصورمیڈم صفیہ سعید ، چیئرمین پنجاب ہیومن رائٹس موومنٹ میجر حبیب الرحمن،آل پرائیویٹ سکولز اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرعبدالجبار تسنیم باری،سابق نائب ضلع ناظم قصور حاجی مقصود صابر انصاری نے متعلقہ اعلی حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ ہمیں اس سلسلہ میں کافی شکایات ملی ہیں مگر ہر داخلہ پراسپیکٹس پر بھی درج ہے کہ ان بینکوں میں داخلہ فیس جمع کروائی جاسکتی ہے ہم انکوائری کروائیں گے اگر شکایات درست ہوئیں تو ان بینکوں کے اس رویہ کیخلاف ان بینکوں کے ہیڈ آفس میں رابطہ ضرور کریں گے اور انہیں اس بدمعاشی کے متعلق کاروائی کیلئے لکھیں گے کیونکہ شہریوں اور طلبہ و طالبات کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہماری اور ان بینکوں کی بنیادی زمہ داری ہے، بینکوں کیساتھ ہمارے ایگریمنٹ ہوتے ہیں اس کے تحت یہ تمام بینک داخلے وصول کرنے کے پابند ہیںاگر کسی طالبعلم کو کوئی پرابلم ہو تو وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس تشریف لائے اور ہمیں درخواست دے تاکہ ہم اسے متعلقہ بینکوں میں بھجوا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

قصور(بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر قصور محمد شاہد نے کہا ہے کہ شہریوں ، طلبہ و طالبات کو داخلہ فیس جمع کروانے میں دشواری قابل افسوس عمل ہے الفلاح بینک، الائیڈ بینک، مسلم کمرشل بینک کی تمام شاخوں کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور اپنے بینک کے قواعد وضوابط کے مطابق کام کرنا چاہئے ، سینکڑوں شہریوں اور طلبہ کے مستقبل کیساتھ کھیلنے کی کسی شخص کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہمارے مجسٹریٹ اور متعلقہ حکام اس ساری صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اس زیادتی کو ہم پوری قوت کیساتھ روکیں گے۔قانون سب کیلئے برابر ہے اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئیگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرمحمدشاہد کے مختلف سرکاری سکولوں کے دورے، سیکیورٹی انتظامات چیک کئے، وزیراعلی پنجاب کے ویثرن کیمطابق مناسب سیکورٹی انتظامات مکمل نہ کرنیوالے اداروں کو بند کردیا جائیگا ، کوتاہیاں برداشت نہیں کی جاسکتیں، دورہ کے موقع پر گفتگو، تفصیلات کیمطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹروایڈمنسٹریٹرتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن قصور محمدشاہد نے قصور، چونیاں، پتوکی ، کوٹرادھاکشن ، رائو خانوالا، کھڈیاں سمیت دیگر شہروں میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے وضع کردہ پلان پر سختی سے عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے دورے کئے اور سٹاف و بچوں سے بھی سیکورٹی کے متعلق دریافت کیا انہوں نے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میںوضع کردہ سکیورٹی انتظامات کی موثر مانیٹرنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گاایجوکیشن سمیت دیگرمتعلقہ حکام وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا باقاعدگی سے خود جائزہ لیں گے،نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر عمل دارامد نہ کرنیوالے افسران گھروں میں نہیں جیل بھیجوایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈی سی او قصور سلمان غنی اورڈی پی او سیدعلی ناصر رضوی کی رہنمائی اور گائید لائن میں ضلع قصور کو بہترین اور تعلیمی اداروں کو تمام سہولیات اور سیکورٹی انتظامات کے حوالا سے مثالی بنا کردم لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)تحصیلدار قصور شاہد اقبال ریٹائرڈ ، تحصیلدار چونیاں کو اضافی چارج دیدیا گیا ، تفصیلات کیمطابق تحصیلدار قصور شاہد اقبال مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے ہیں انہوں نے تقریبا 4سال تک قصور تحصیل میں بطور تحصیلدار اپنے فرائض سرانجام دئیے ہیں وہ انتہائی ملنسار اور پورے پنجاب کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جانیوالے آفیسر تھے دوسری جانب تحصیلدار چونیاں کو خالی سیٹ پر تحصیلدار قصور کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

AIOU

AIOU

قصور (بیورورپورٹ) حاجی مقصود صابر انصاری آپریشن کے بعد مکمل صحت یاب، تفصیلات کیمطابق سابق نائب ضلع ناظم قصور اور نائب صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب حاجی مقصود صابر انصاری معمولی آپریشن کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں اور اپنی تمام سیاسی و کاروباری سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ، متوقع چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ احمد انیس، کونسلرز اصغر علی، چوہدری امتیاز اختر حاجی جاویداختر شیخ سابق ناظم،صدر الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) محمداجمل شاد، صدر یونین آف جرنلسٹس ، پریس کلب عطاء محمدقصوری ، حاجی عمران شہزاد انصاری نے انہیںکامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)پریس کلب کا اجلاس، فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر اظہار تعزیت، ، تفصیلات کیمطابق پریس کلب ، یونین آف جرنلسٹس ، الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) کا تعزیتی اجلاس زیرصدرات صدور ڈاکٹر سلیم الرحمن ، عطاء محمدقصوری، محمداجمل شاد منعقد ہوا ، جس میں محمداشرف واہلہ، محمداسلم خان مئیو، محمدافضل انصاری، گروپ لیڈران مہر محمدجاوید ، حاجی محمدشریف ،ڈاکٹر تکریم علی، محمداحمدچوہدری، طارق محمودجٹ، محمدندیم مصطفائی ،حاجی عمران شہزاد انصاری ،محمدشفیق سیہجریا، عمران زیب کمبوہ ، سلیم انجم، مہرشان الہی، زاکرحسین خان، افتخار ملک، نور احمدخان، وسیم اکرم زکی، نصیراحمد، عمران فیضی، عارف علی ملک، چوہدری آصف،خالدنواز خان، فاروق مئیو، شفیق سالک، عبدالغفار، سعید احمد، ندیم اختر، زیشان اشرف چوہدری، سعید احمدبھٹی، عمران سلفی، توصیف احمدشاد، سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میںنامور ناول و کہانی نگار فن ادب کی نامور شاعرہ فاطمہ ثریا بجیا ء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔مقررین نے سوگوار خاندان اور انکے بھائی انور مقصود سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی(رجسٹرڈ)