کیٹ ونسلیٹ کی کرائم تھرلر فلم ٹرپل 9 کا فائنل ٹریلر جاری

Triple 9

Triple 9

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور اداکاری کیٹ ونسلیٹ کی نئی امریکن کرائم تھرلر فلم ٹرپل نائن (Triple 9) کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم کل سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

جان ہِل کوٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جرائم پیشہ گروہوں اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کے گرد گھومتی ہے جو روسی مافیا کی بلیک میلنگ کی زد میں آجاتے ہیں اور پھر ان کے درمیان خوفناک جنگ چھڑ جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کیٹ ونسلیٹ، کاسے ایفلیک،انتھونی میکی، ووڈی ہارلسن اور آرون پال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کیتھ ریڈ مون اور بارڈ ڈوروس کی مشترکہ پروڈکش 26 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔