کترینہ کیف ’’انار کلی ‘‘کا کردار ادا کرنے کی خواہش مند

Katrina Kaif

Katrina Kaif

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ ماضی کی مشہور زمانہ فلم مغل اعظم کے کردار’ انارکلی’ کو سینما سکرین پر پیش کرنیکی خواہش رکھتی ہیں۔

کترینہ کیف نے حالیہ انٹرویو میں کہا انہیں ماضی کی بالی ووڈ فلمیں دیکھنا پسند ہیں اگر مغل اعظم کا ری میک بنایا جائے گاتو وہ اس میں انارکلی کا کردار پیش کرنا چاہیں گی کیونکہ یہ کردار بہت خوبصورت ہے۔