کترینہ کیف کے بعد سلمان خان ان کی بہن پر مہربان ہو گئے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) کترینہ کیف کے بعد سلمان خان ایک اور لڑکی پر مہربان ہو گئے، یہ لڑکی کوئی اور نہیں ان کی دیرینہ دوست اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف ہے جسے سلمان خان نے اپنی کوششوں سے فلم نگری میں متعارف کرا دیا۔

دبنگ خان فلمی دنیا میں اداکاری کے ساتھ ساتھ نئے فنکاروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور وہ اب تک کئی ملکی و غیر ملکی چہرے فلم نگری کو دے چکے ہیں اور اب سلمان خان نے کترینہ کی بہن کو بھی فلم نگری میں لانے کی ٹھان لی ہے۔

ازابیل کیف بہت جلد سلور سکرین پر جلوہ گر ہوں گی اور ناظرین انہیں فلم کے پردے پر ایک نئے اداکار کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔