قزاقستان : شدت پسندوں کا آرمی یونٹ پر حملہ، 6 افراد ہلاک

Kazakhstan Attack

Kazakhstan Attack

آستانہ (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلامی شدت پسندوں نے دو اسلحے کی دکانوں اور ایک آرمی یونٹ پر حملے میں چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔

حکام کے مطابق واقعہ ملک کے شمال مغرب کے علاقے اکتوبے میں پیش آیا۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں پولیس نے چار حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا جبکہ باقی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مفرور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ آور اسلامی شدت پسند تھے۔