کیرالہ میں سکول بس پر درخت گرنے سے پانچ بچے ہلاک

Tree Fall

Tree Fall

کیرالہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں سکول بس پر درخت گرنے سے پانچ بچے ہلاک ہوگئے۔ سکول بس میں پچیس بچے سوار تھے کہ اچانک ایک درخت چلتی بس پر گر گیا۔

واقعے میں پانچ بچے موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں بچوں کی عمریں تیرہ سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے حکام کے مطابق مون سون کی بارشیں اس حادثے کی وجہ بنی۔