خیرپور ناتھن شاہ کے کچے کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ۔ بچھو گینگ کا اہم کمانڈر ہلاک

Bichho Gang Comonder Halak

Bichho Gang Comonder Halak

خیرپور : ناتھن شاہ کے قریب سیتا روڈ کے کچے کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ۔ بچھو گینگ کا اہم کمانڈر دلبر عرف دلو چانڈیو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بہی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو پر 10 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔خوف کی علامت بننے والا ڈاکو دلبر عرف دلو چانڈیو کا تعلق قمبر شہدادکوٹ سے تھا۔پولیس حکام کے کہنے کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو پر سندھ بھر کے مختلف شہروں میں قتل اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

ایس ایس پی دادو کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔بہت جلدضلع دادو کو ڈاکوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمیداری پولیس کی ہے۔

رپورٹ: فیاض جعفری
03152515800