خیرپور ناتھن شاہ میں سفاک بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Killed

Killed

خیرپور ناتھن شاہ : عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل۔ خیرپور ناتھن شاہ میں سفاک بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پوتی کو بچاتے ہوئے مقتولہ کے نانا بہی شدید زخمی ۔تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔ ملزم فرار۔

عید کی خوشیوں کے بجائے گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں شیر محمد گاڈہی میں گھریلو تنازعے پر سفاک بھائی نے اپنی ہی سگی بہن 20 سالہ رباب گاڈہی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔

گولیاں لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں جنہیں تشویشناک حالت میں خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی خاتون دم توڑ گئیں۔

ادھر پوتی کو بچاتے ہوئے مقتولہ کے نانا علی رضا گاڈہی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

دوسری طرف ملزم دریا خان گاڈہی جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث مقتولہ رباب گاڈہی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے دادو منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

دوسری طرف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے تا ہم مرکزی ملزم دریا خان گاڈہی تاحال پولیس کی گرفت سے آزاد ہے۔ ذرائع کے مطابق قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

رپورٹ: فیاض جعفری
03152515800