خیرپور: قومی شاہراہ پر بس الٹنے سے 24 افراد شدید زخمی

Khairpur

Khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) کراچی سے پنجاب جانے والی بس موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں 24 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خیر پور منتقل کر دیا گیا۔

جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بس کراچی سے اٹک جا رہی تھی۔ بس میں 54 مسافر سوار تھے۔