خیرپور ناتھن شاہ میں مسلحہ افراد کی فائرنگ۔ درگاہ کے سجادہ نشین جاں بحق

Maqtool Iftekhar Siddique

Maqtool Iftekhar Siddique

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ کے قریب پاٹ شریف میں مسلحہ افراد کی فائرنگ سے افتخار صدیقی نامی شخص جانبحق ہوگیا اور جب کہ ان کے گارڈ شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔مقتول درگاہ کے سجادہ نشین تھے۔

واقعے بعد علاقہ مکینوں نے پہنچ کر سجادہ نشین کی لاش اور زخمی گارڈ کو اسپتال پہنچایا۔مقتول کے زخمی گارڈ پولیس اہلکار عبداللہ سیال کے کہنے کے مطابق 8ملزمان نے پیر فضل الاہی درگاہ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس پر گولیاں لگنے سے افتخار صدیقی موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔

دوسری طرف قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپا مار کاروائیاں شروع کردی ہیں۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق مقتول افتخار صدیقی کی نشاندہی پر پولیس نے دو ڈاکوں کو گرفتار کیا تھا جس پر مقتول کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

03152515800