خیرپور ناتھن شاہ میں تعلیم جاگرتا ریلی نکالی گئی، ریلی میں اساتذہ اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Rally

Rally

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں تعلیم جاگرتا ریلی نکالی گئی۔۔ ریلی میں اساتذہ اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تعلیم جاگرتا مہم کا مقصد معاشرے میں تعلیمی شعور بیدار کرنا ہے۔ عرض محمد گاڈہی، اعجاز رسول شاہ خیرپور ناتھن شاہ میںاساتذہ اور طلبا کی جانب سے تعلیم جاگرتا ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر تعلیم جاگرتا مہم کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ریلی میں اساتذہ اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گورنمینٹ بوائز پرائمری اسکول سے نکالی جانے والی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب پہنچی جہاں پے گورنمینٹ ہائے اسکول کے ہیڈ ماسٹر عرض محمد گاڈہی ، اعجاز رسول شاہ اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم جاگرتا مہم کا مقصد عام لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ انہوں نے بچوں کے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اپنے بچوں کی داخلہ کو یقینی بنائیں کیوں کہ سرکاری اداروں میں بھتر تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت تعلیم دی جارہی ہے۔

Rally

Rally

03152515800