خیرپور ناتھن شاہ میں پی ایس 76 کے ضمنی انتخابات کا دنگل کل سجے گا

PS 76, Khairpur Nathan Shah

PS 76, Khairpur Nathan Shah

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں پی ایس 76 کے ضمنی انتخابات کا دنگل کل سجے گا۔ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں اور جب کہ سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا گیا۔لیاقت علی جتوئی کے بائیکاٹ کے بعدپی ایس 76 کے ضمنی انتخابات میں عوام کا ووٹنگ ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہونے کا امکان ہے۔

خیرپور ناتھن شاہ میں پی ایس 76 کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل، گورنمینٹ ہائے اسکول خیرپور ناتھن شاہ میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر اقبالانی کی زیر نگرانی میں سامان کی ترسیل کا عمل جاری ، سامان کی ترسیل کے لیے سکیورٹی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے۔اور جب کہ پی ایس 76 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے امیدوارعبدالعزیز جونیجو سمیت 15آزاد امیدوار ایک دوسرے کے سامنے مد مقابل ہیں۔

دوسری طرف عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے بائیکاٹ کردیا ہے۔ حلقہ پی ایس 76 خیرپور ناتھن شاہ میں خواتین کے ووٹوں کی تعداد 69,177 اور جب کہ 79,680 مرد حضرات اپنا حق رائے دہی ادا کرینگے۔خیرپور ناتھن شاہ میں پی ایس 76 کے ضمنی انتخابات میں مرد اور خواتین سمیت کل ووٹرز کی تعداد 1,48,857 ہے۔

خیرپور ناتھن شاہ ضمنی انتخابات میں سجنے والے دنگل میں تمام 134پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دی گئی ہیں۔ انتخابات کے موقعے پر 500 سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دینگے اور جب کہ 100 سے زائد رینجرز کے اہلکار کسی بہی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا گشت کرینگے۔ پی ایس 76 ضمنی انتخابات میں کسی بہی امیدوار کی سیاسی سرگمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ جتوئی برادران کے بائیکاٹ کے بعد پی ایس 76 کے ضمنی انتخابات میں جوش و خروش نظر نہیں آرہا اور جب کہ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ بہی انتہائی کم ہونے کا امکان ہے۔
03152515800