خیرپور ناتھن شاہ میں چانڈیہ برادری کے دو گروپوں تصادم، 13 افراد شدید زخمی

Groups Conflict

Groups Conflict

خیرپور ناتھن شاہ : نواحی گاؤں کلرائی چانڈیہ میں معمولی بات پر خونی تصادم، فائرنگ، 13 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

موٹر چوری کے تنازعے پر دونوں گروپوں میں تصادم ہوا ۔دونوں گروپوں کی طرف سے ایک دوسرے پر ڈنڈے اور کلہاڑیوں کے وار کرنے کے ساتھ ساتھ فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں غلام قادر چانڈیو، ایاز علی چانڈیو، دیدار چانڈیو،صدورو چانڈیو، گل حسن چانڈیو، روشن چانڈیو، ذوالفقار چانڈیو، اسلم چانڈیو، زلو چانڈیو، عبدالجبار چانڈیو، امام الدین چانڈیو، عبدالغفار چانڈیو اورصدام چانڈیو شامل ہیں۔دونوں گروپوں کے زخمی افراد کا تعلق گاؤں کلرائی چانڈیہ اورگاؤں کنیارہ سے ہے۔ دوسری طرف پولیس حکام کی جانب سے واقعے کا کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔