خیرپور ناتھن شاہ میں شہادت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا

K.N.Shah, Ziyarat Imam Sajjad a.s Baramad

K.N.Shah, Ziyarat Imam Sajjad a.s Baramad

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ آپ علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں تابوت زیارت امام سجاد علیہ السلام کے ساتھ مرکزی امام بارگاہ پیر شاہ سے مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا۔جلوس میں سیکڑوں عزاداران حسین نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے امام عالی مقام علیہ السلام کو پرسہ پیش کیا۔

جس کے بعد مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔جس کے بعد مرکزی امام بارگاہ پیر شاہ میں انجمن جعفریہ کے زیر احتمام مجلس عزا سے علامہ مہدی رضا قمی نے خطاب کیا۔مجلس عزا کے بعد لنگر نیاز بہی تقسیم کیا گیا۔اس موقعے پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔