خیرپور ناتھن شاہ میں بارش ایک بار پھر رحمت کے بجائے زحمت کا باعث بن گئی

K.N.SHAH RAIN

K.N.SHAH RAIN

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں بارش ایک بار پھر رحمت کے بجائے زحمت کا باعث بن گئی طوفانی بارش کے باعث کچے مکانات اور دکانوں کی چھتیں گرنے کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 15افرادشدید زخمی۔

بارش کے باعث سڑکیں تیلاب کا منظر پیش کرنے لگئیں اور جب کہ بجلی کی فراہمی بہی معطل۔شہریوں کا اعلیٰ حکام سے خاطر خواہ انتظامات کرنے کا مطالبہ۔ خیرپور ناتھن شاہ میں بارش ایک بار پھر رحمت کے بجائے زحمت کا باعث بن گئی۔

طوفانی بارشوں کے باعث 8سے زائد کچے مکانات منہدم ہوگئے۔اور جب کہ شہر بھر میں کئی دکانوں کی چھتیں بہی گر گئیں۔کچے مکانات اور دکانوں کی چھتیں گرنے کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 12افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں خیرپور ناتھن شاہ کی مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔طوفانی بارش کے باعث کئی سائن بورڈ اور درخت گرنے کے واقعات میں بہی 3افراد شدید زخمی ہوئے۔

شہر بھر میں ہونے والی بارش نے میونسپل انتظامیاں کا بہی پول کھول کر رکھ دیا۔شہر بھر کی مین شاہراہیں اور سڑکیں تیلاب کامنظر پیش کرنے لگئیں ہیں۔بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے ٹریفک کی آمد رفت بہی شدید متاثر ہے اور جب کہ شہریوں کو بہی شدید مشکلات کا سامنہ ہے۔خیرپور ناتھن شاہ میں بارش پڑنے سے واپڈا حکام کو بہی بہانہ مل گیا۔

بارش کے باعث شہر بھر سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔جس کے باعث شہری واپڈا حکام خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ان بارشوں کے پیش نظر وقت سے پہلے خاطر خواہ انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری طرف شہر سمیت دیہی علاقوں میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش سے گرمی کا زور ٹو ٹنے کے ساتھ ہی ساتھ موسم بہی خوشگوار ہوگیاہے۔

03152515800