خیرپور ناتھن شاہ کے سینيئر صحافی اقبال کوھارو کی بھتیجی انتقال کر گئیں

Khairpur Nathan Shah

Khairpur Nathan Shah

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ کے سینيئر صحافی اقبال کوھارو کی بھتیجی طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات اور شہریوں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد شریک۔

خیرپور ناتھن شاہ میں سینيئر صحافی اقبال کوہارو کی بھتیجی اور اعجاز کوہارو کی بیٹی خضرہ طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ درگاہ سخی سید جڑیل شاہ جیلانی کے گراؤنڈ پر اداد کی گئی جس میں سیاسی سماجی شخصیات اور شہریوں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کی آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی ۔دوسری جانب مرحومہ کے والد اعجاز کوہارو اور چچا اقبال کوہارو سے سیاسی سماجی مذہبی شخصیات اور صحافیوں سمیت شہریوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔