مارچ اور اپریل کا مہینا ملکی سیاست میں نیا انقلاب لائے گا: لیاقت علی جتوئی

 Liaquat Ali Jatoi

Liaquat Ali Jatoi

خیرپور ناتھن شاہ: ( فياض جعفري خیرپور) ناتھن شاہ کے قریب بیٹو جتوئی میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مارچ اور اپریل کا مہینا ملکی سیاست میں نیا انقلاب لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اندر کرپشن اور بدامنی کے باعث سول وار کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ االیکشن کمیشن دھاندھلی کمیشن بن چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کی حیثیت اب زیرو فیصد رہ چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندھلی اور لوگوں کے ساتھ دھوکا آرٹیکل نمبر 6 میں شامل ہے۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دادو سردار جمالی کو اس لیے رکھا گیا تھا تا کہ پی ایس 76 کے ضنمی انتخابات میں دھاندھلی کی جا سکے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کو چاہیے کہ وہ سندھ پر توجھ دیں اور سندھ کی عوام کو کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلوائیں۔سندھ میں آنے والی حکومت گرینڈ الائنس کی ہوگی۔سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیرداخلہ چودھری نثار اور چےئرمین نیب سے سندھ میں کرپشن کے خاتمے کے لیے سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔