خیرپور ناتھن شاہ میں سیتالنک روڈ پر نامعلوم مسلحہ افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

K.N.Shah Firing

K.N.Shah Firing

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں سیتا اسٹاپ کے قریب پیٹرول پمپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔جس کے نتیجے میں 2افراد جانبحق ہوگئے۔جانبحق ہونے والوں کی شناخت سیتاروڈ واسی سوالی رند کے نام سے ہوئی اور جب کہ دوسرے کی شناخت غلام محمد چانڈیو کے نام سے کی گئی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تب پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار مقتولین پیٹرول پمپ پر تیل لینے پہہچے۔واقعے بعد پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال منتقل کردیا ۔پولیس حکام کے کہنے کے مطابق واقعہ دیرینا دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔دوسری طرف اے ایس پی ڈاکٹر محمد سمیع ملک کی سربراہی میں سیتا روڈ اور خیرپور ناتھن شاہ پولیس نے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6افراد کو گرفتار کرکہ تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔مزید بہی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Dead Bodies

Dead Bodies

03152515800