خیرپور ناتھن شاہ : پرانی دشمنی ایک اور نوجوان کی جان نگل گئی

Tasadum Me Janbahaq, Hanif Chandio

Tasadum Me Janbahaq, Hanif Chandio

خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں سارنگ چانڈیو میں تھانہ بورڑی اسٹیشن کی حدود میں پرانی دشمن ایک بار پھڑ بھڑک اٹھی، چانڈیہ برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں محمد حنیف چانڈیو نامی شخص جانبحق ہوگیا۔

پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال منتقل کردی گئی۔یاد رہے گذشتہ کئی سالوں سے چانڈیہ برادری کے دونوں گروپوں میں تصادم ہوا تھا جس کے باعث 4 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔ اور جب کہ صورتحال کی کشیدگی کے باعث علاقے میں خوف کی فضا قائم ہے۔

علاقہ مکین گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔دوسری طرف ڈی ایس پی خیرپور ناتھن شاہ عبداللہ انڑ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ واقعے میں ملوث افراد خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔اور دوسری جانب واقعے کا مقدمہ درج نہیں گیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔