ناتھن شاہ میں ٹھنڈی ہواہوں کے ساتھ بارش فروری کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔

Barish, Khairpur Nathan Shah

Barish, Khairpur Nathan Shah

خیرپور ناتھن شاہ: میں ایک طرف بارش کے بعد موسم خوشگوار تو دوسری طرف گندم کی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے ۔سندھ بھر کے مختلف شہروں سمیت خیرپور ناتھن شاہ میں بہی بوندا باندی کے باعث موسم سرما کی واپسی کا امکان ہے۔ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ساتھ بوندا باندی کے باعث لوگوں کے چہرے بہی خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور بارش کے بعدخیرپور ناتھن شاہ میں موسم خوشگوار ہوگیاہے ۔

موسم سرما میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں بہی اضافہ ہونے کا امکان نظر آرہا ہے۔دوسری طرف کسان اور آبادگار بارش کے باعث سخت پریشانی کا شکار ہیں ۔بارش ہونے سے گندم کی فصلوں کے نقصان کا اندیشہ بہی واضع دکھائی دے رہا ہے۔