خیرپور ناتھن شاہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، نواحی گاؤں میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق

Childre Died

Childre Died

خیرپور ناتھن شاہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش پڑنے سے نواحی گاؤں لال بخش واڈہا میں گھر کی دیوار گر گئی۔

دیوار کے نیچے دب کر ایک 9 سالہ بچہ عظیم واڈہا جانبحق ہو گیا اور جب کہ ایک بچے سمیت 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جنہیں خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری طرف جانبحق ہونے والے بچے کی لاش کو سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں ضروری کاروائی بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔جانبحق ہونے والے بچے کے ورثا غم سے نڈہال ہیں۔