سید خالد احمد شاہ کی صاحبزادی کی شادی میں شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

All Sindh Privet School Management

All Sindh Privet School Management

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پرائیویٹ اسکول منیجمنٹ کے چیئرمین ممتاز ماہر تعلیم اور کمشنر سندھ اسکائوٹس سید خالد احمد شاہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کراچی کے مقامی میرج لان میں منعقد ہوئی جس میں شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جن میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ،راشد ربانی ،بلدیہ وسطی کے چیئر مین ریحان ہاشمی ،شہر کراچی کے معروف اسپورٹس آرگنائزر حاجی غلام محمد خان ،سابق ایم پی اے عبدالباری خان ،شہر کراچی کے ممتاز تاجر رہنماء محمد سعید ، محمود احمد خان ،آرٹس کونسل کے سید احمد شاہ ،کے سی سی اے پروفیسر اعجاز احمد فاروقی ،پی پی پی کے رہنماء سید سہیل عابدی سمیت شہر کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہ نے شرکت کی۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری