خالد محمود اعوان کی والدہ محترمہ اور حافظ سعد کامران خالد کی دادی محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان۔ نامہ نگار) یونان کی جانی پہچانی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت ماسٹر خالد محمود اعوان کی والدہ محترمہ اور حافظ سعد کامران خالد کی دادی محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ انکے پوتے حا فظ سعد کامران خالد نے پڑھائی ۔ نماز جنا زہ میں شرکت کرنے والوں میں چیئرمین ملک محمد اقبال اعوان ، راجہ عابد حسین ملاگر ،ملک بشارت حسین اعوان ،ملک عبدالرشید اعوان فرانس ، زاہد مصطفی اعوان پی ٹی وی نیوز فرانس ، ڈاکٹر بہا در علی ، ملک محمد غضنفر مہر ، ملک با بر غضنفر ، ملک ظہیر غضنفر ، ملک عاطف ، ماسٹر محمد اقبال اعوان سمرالہ ، ملک اقبال یو نس اعوان ، ما سٹر ملک افتخا ر احمد اعوان،حاجی خادم حسین اعوان ، ماسٹر امانت ،ملک ذیشان ۔ملک اللہ دتہ دھنگ۔ملک رفیع اللہ ڈوگہ ۔ملک خالد ڈوگہ۔ملک شبیر اعوان گولڑہ ہاشم۔ماسٹر محمد اعظم ۔ملک بشار ت اعوان گولڑہ ہاشم ۔کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔