حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی تلوار تھے، نبیل مصطفائی

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ سخت مشکل اور مصائب کا شکار ہے، ہمارا اخلاقی زوال اور غیر یقینی صورتحال نے ہمارے دشمن کو موقع دیا کہ وہ مسلسل جارحیت کرتے ہوئے ہمارے سر کے اوپر پہنچ جائے، مسلم امہ کے حکمران اس وقت اخلاقی طور پر بھی اتنے جراتمند نہیں ہیں کہ وہ کوئی مضبوط فیصلہ لیں۔

ایسے میں قوم کو مسیحا کی تلاش ہے، امام شاہ احمد نورانی صدیقی کے یوم ولادت کے موقع پر تقریب سے اور دعوت افطار کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ سیف اللہ یعنی اللہ کی تلوار تھے،اسلام کو حضرت خالد بن ولید اور سلطان صلاح الدین ایوبی کی ضرورت ہے، نظام مصطفیۖ کے نفاذ کی ضرورت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

انتہائی وقت سے پہلے مسلمانوں کو غفلت کی نیند سے بیدار ہونا ہوگا،انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ میڈیا پر جن نام نہاد جاہلوں کو اسلامی اسکالر کہا جارہا ہے ہم ان کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں ، عامر لیاقت اور جنید جمشید جیسے بے دین رمضان المبارک کے حرمت اور تقدس کو پامال کر رہے ہیں، افسوس یہ ہے کہ اکابر علماء بھی ٹی وی پر آنے کے شوق میں مصلحت کا شکار ہیں۔

مگر یہ بات باعث تشویش ہے کہ علماء کرام انبیاء کے وارثین ہیں، امت مسلمہ کو حق و باطل کا فرق بتانے والے علماء کرام ہیں، اگر علماء و مشائخ ہی مصلحت کا شکار ہوجائیں گے تو پھر امت میں پیدا ہونے والے بگاڑ کا ذمہ دار کون ہوگا؟ انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم برادر سیف الاسلام نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں تربیتی کورسز کروا رہے ہیں جو اعتکاف کے ایام میں تاک راتوں میں منعقد کیئے جائینگے، جن کا مقصد صحیح اسلامی روح بیدار کرنا ہے۔

امام شاہ احمد نورانی صدیقی کے یوم ولادت کے موقع پر تقریب اور درگئی کے پی کے سے علماء کے اعزا ز میں دعوت افطار سے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے بھی خطاب کیا۔