خالد لطیف کا اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہونے سے انکار

Khalid Latif

Khalid Latif

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر خالد لطیف کو منگل کو پیش ہونے کا خط لکھا۔

خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کے اہلیت پر اعتراض اٹھایا تھا جسے پی سی بی کے مطابق ڈسپلنری ٹربیونل نے خارج کر دیا مگر کرکٹر کے وکیل بدر عالم کا کہنا ہے کہ ایک رکنی ڈسپلنری ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان کا دستخط شدہ فیصلہ موصول نہیں ہوا۔

اب پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ایک روز پہلے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اتنے کم وقت میں نہیں پہنچا جا سکتا۔