خالد سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے پر غور

Khalid Soomro

Khalid Soomro

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت جمعیت علماء اسلام کے رہ نما خالد سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس ملٹری کورٹس بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔ تاہم مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کا کام ہے۔

ترجمان وزیر اعلی ٰ نے آج کے دن جے یوئی ایف کے دھرنوں اور پیپلز پارٹی کے قافلے روکنے کو افسوسناک قرار دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے راشد سومرو اور ان کے لوگ کسی اور کا ایجنڈہ پورا کرنے کے لئے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی خراب کر رہے ہیں۔