خالدہ ضیاء کو 5 سال سزا کے بعد بنگلا دیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے

Khalida Zia

Khalida Zia

ڈھاکا (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو 5 سال کی سزا کے بعد بنگلادیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

بنگلہ دیشن کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ایک اور سیاسی انتقام، سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو 5 سال کے لیے جیل بھجوا دیا۔ قائد حزب اختلاف رواں سال پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ خالدہ ضیا کے خلاف مقدمہ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس اور سابق وزیراعظم کے حامیوں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

احتجاج کے بعد کریک ڈاون میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کےمتعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے مقدمے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مقدمہ خالدہ ضیا کے خلاف قائم درجنوں مقدموں میں سے ایک ہے جو ان کے خلاف ان کی حریف موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے قائم کیے ہیں۔