زاہد خان نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب اور واحد اسپورٹس کلب نے فائنل میں جگہ بنا لی

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے ایس ایس بی جشن آزادی ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جو واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں کھیلا جا رہا ہے، ٹورنامنٹ میںسیمی فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہو گیا۔

کھیلے گئے سیمی فائنل میچوں میں زاہد خان نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب نے کورنگی اسٹار شوٹنگ بال کلب کو 2-0 سے شکست دی میچ کا اسکور 16-11 اور 16-8 رہا، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب نے ینگ فائٹر شوٹنگ بال کلب کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل جیت لیا میچ کا اسکور 10-16 ،16-7 اور16-13 رہا، ان میچز کو قمرالاسلام پیارے، محمد اختر، جاوید احمد اور غفار چوہان نے سپروائز کیا۔
جاری کردہ :۔ میڈی اکوارڈینٹر