عمران خان اپنی پارٹی سے ہی مائنس ون نہ ہو جائیں: نثار کھوڑو

Nisar Khuhro

Nisar Khuhro

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے سنئیر وزیر نثار احمد کھوڑو کا کہنا ہے کہ سیاست انتہا پسندی اور عسکریت کے بغیر ہونی چاہیے ، پیپلزپارٹی کی کاوشوں سے کراچی میں امن بحال ہوا۔

سینئر وزیر نثا کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی آگے بڑھ رہی ہے۔ مختلف جماعتوں کے ایک ہزار سے زائد کارکنان پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں ، ان میں امتیاز شیخ بھی شامل ہیں ۔ سب کو پاکستان کے قومی دھارے میں شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک لبرل پاکستان کا خواب دیکھتی ہے ۔ سیاست انتہا پسندی اور عسکریت کے بغیر ہونی چاہیے۔ کراچی کا امن بحال کیا گیا، پیپلزپارٹی کے اقدامات سے امن بحال ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف سیاست دان بننے کے چکر میں اپنا کونسلر بھی نہیں بنوا سکے۔ عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس کے کارکن ہی انہیں باہر نکال دیں گے۔