خانیوال: نقدی اور موبائل چھیننے والے یاسر عرف یاسری گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

Khanewal Yasser Gang Arrested

Khanewal Yasser Gang Arrested

خانیوال (نوید اشرف کمبوہ سے) خانیوال شہر اور گردونواح سے شہریوں سے نقدی اور موبائل چھیننے والے یاسر عرف یاسری گینگ کا سرغنہ اپنے چھ ساتھیوں سمیت گرفتار ‘ملزمان سے نقدی ‘موٹرسائیکل ‘موبائل اور ناجائزہ اسلحہ برآمد ‘ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے ‘ملزمان کیخلاف ایک درجن کے قریب مقدمات درج ہیں ۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتایا کہ یاسری مغل گینگ کچھ عرصہ سے خانیوال شہر اور گردونواح میں لوگوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی ‘موبائل وغیرہ چھیننے کی وارداتوں میں سرگرم عمل تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یاسری مغل گینگ کی کریمنل سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر زبیر بنگشن اور ایس ایچ او سٹی خانیوال دفتر طلب کرکے گینگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے اور لوگوں سے چھینی گئی نقدی اور موبائل کی برآمدگی کا ٹاسک دیتے ہوئے کچھ گائیڈ لائن دیں ۔ایس ایچ او سٹی خانیوال عباس حیدر نے تھانہ کے جونیئر پولیس افسران اور اہلکاران پر ٹیم تشکیل دی اور کچھ مخبر بھی مامور کیے ۔ٹیم اپنی صلاحیتوں اور انفارمیشن ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اس گینگ کا پتہ چلایا اور گینگ کے سرغنہ کو چھ ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد یاسر ولد شمس الدین قوم مغل سکنہ مرضی پور ہ سرغنہ اور اس کے ساتھی محمد آصف ولد محمد یوسف قوم راجپوت سکنہ مرضی پور ہ’محمد ریاض ولد منطور حسین سکنہ مرضی پور ہ’کامران عرف بلا پراچہ ولد افضل قوم پراچہ سکنہ مرضی پورہ ‘محمد تنصیر ولد محمد منیر قوم راجپوت سکنہ پیراں غائب ملتان ‘عبدالوہاب ولد ظہیر احمد قوم شیخ قریشی سکنہ کالونی نمبر3خانیوال اور شیخ طاہر ولد عبدلرشید قوم شیخ سکنہ طارق آباد شامل ہیں ۔ملزمان نے دوران انٹروگیشن درجن بھرکے قریب وارداتوں کے ارتکاب کا اعتراف کیا ۔ملزمان سے شہریوں سے لوٹی گئی رقم برآمد کی جارہی ہے جبکہ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل جن پر ملزمان وارداتیں کرتے تھے برآمد کرلیے گئے ہیں اور ملزمان سے خطرناک ناجائز اسلحہ جس میں ایک کلاشنکوف ‘پسٹل 30 بور ‘ایک ریوالور اور ایک خنجر اور گولیاں قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے جس مزید برآمدگی کی توقع ہے ۔ملزمان کی گرفتاری پر شہریوں نے ڈی پی او خانیوال اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ بھی عوم کے جان ومال کے لٹیروں کے خاتمہ کیئے ایسی کارکردگی کی توقع کا اظہار کیا ۔ڈی پی او نے گینگ کی گرفتاری پر مامور ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دئیے جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔