خانیوال میں ڈاکو نجی بینک سے 2 کروڑروپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار

khnewal

khnewal

خانیوال (جیوڈیسک) سرسید روڈ پر ڈاکو نجی بینک سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

خانیوال کے سرسید روڈ پر واقع نجی بینک میں 7 مسلح افراد داخل ہوئے اور جنہوں نے پہلے بینک کے گارڈ کو قابو میں کرکے اسے کمرے میں بند کیا اور پھر عملے کو یرغمال بنا کر بینک کا صفایا کرکے باآسانی فرار ہو گئے۔

ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر کا کہنا ہے کہ ڈاکو بینک سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے اور اس سے ریکارڈ کی گئی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے ہیں تاہم عملے کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔