خانیوال کی خبریں 4/2/2017

خانیوال (راشد ملک سے) بستی حمائیت آباد کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گندے پانی کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا، نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق بستی حمائیت کی گلیاں اور جہانیاں بائی پاس کے قریب واقع گلیوں کی نالیوں ٹوٹنے سے سیوریج کا سارا گندا پانی گلیوں میں جمع ہو جاتا ہے جس کے باعث وہاں سے گزرنے والے مکینوں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال (راشد ملک سے )حلیم شاہ موڑ سے چوک 88 دس آر تک روڈ طویل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،میڈیا کے بار ہابار اس اہم مسئلہ پر توجہ مبذول کروانے کے باوجود انتظامیہ کی خاموشی ،علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،منتخب نمائندوں سمیت ڈی سی او خانیوال سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق حلیم شاہ موڑ سے شروع ہونے والی سڑک جوکہ بہت سے چکوک کو ملانے میں استعمال ہوتی ہے ایک طویل عرصہ سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث حادثات آئے روز کا معمول بن چکے ہیں ۔میڈیا نے ضلعی انتظامیہ سمیت اعلیٰ حکام کی توجہ اس اہم مسئلہ جانب مبذول کروائی لیکن تاحال کوئی اقدامات نہ ہوئے ہیں جس کے علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔علاقہ مکینوں چوہدری اقبال سہو ،چوہدری منیر اقبال ،رائو ریاست ،قمر شہزاد ،محمد بوٹا ،راشد احمد ،چوہدری مختار احمد سمیت بڑی تعداد نے منتخب نمائندوں سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے اس اہم مسئلہ کو فوری طور پر حل کرکے روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال (راشد ملک سے) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کی دیوار کے ساتھ قبضہ مافیا ایک پھر سرگرم، ضلعی انتظامیہ خاموش ،قبضہ مافیا کی ہٹ دھرمی دہشت گردی کا خدشہ والدین پر خوف کے سائے ہزاروں طالبات کی زندگیوں کو خطرہ، چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام ہونا آئے روز کا معمول ،ضلعی انتظامیہ سے سکول کے ساتھ پختہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول خانیوال کی 3 اطراف واقع اندرون گلی ،لنڈا بازار اور روڈ کی جانب قبضہ مافیا نے اپنی کاروباری دنیا سجارکھی ہے جس کے باعث چھٹی کے اوقات میں سکول سے گھر جانیوالی طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جبکہ ٹریفک جام ہونا حادثات لڑائی آئے روز کا معمول بن گئے ہیں ۔لنڈا بازار کی قبضہ مافیا نے سکول کی دیوار وںکے ساتھ مختلف رنگ برنگے جرسیاں ، سویٹر ، جیکٹس ،ریڑھیاں ،ٹھیلے و دیگر تجاوزات بنا رکھی ہیںجس کے باعث اوباش نوجوانوں کو اس لنڈا بازارنے سکول کی طالبات کو پریشان کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہوا ہے ۔جبکہ دوسری جانب قبضہ مافیا کے باعٹ دہشتگردی کے کے واقعات کا شدید خدشہ ہونے کے سبب والدین پر خوف کے سائے منڈلاتے ہیں اور ہزاروں طالبات کی زندگیاں دائو پر لگی ہوئی ہیں ۔جبکہ اکثر تجاوزات دوسرے شہروں سے آئے ہوئے لوگوں کی ہے جن کا مقامی انتظامیہ اور پولیس کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہ ہے ۔ سکول طالبات کے والدین اور عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت اعلیٰ حکام سے سکول کی اطراف میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے اور تجاوزات کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال (راشد ملک سے) تحصیل آفس سے ملحقہ گلی میں خونخوار کتوں کا راج، علاقہ میں خوف وہراس کی فضا ، رات کو گلی سے گزرکر گھروں کو جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ، آوارہ خونخوار کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق اعوان چوک تحصیل آفس سے ملحقہ گلی میں آوارہ بائولے کتوں نے ڈیرے جما لئے ۔آوارہ کتے سارا دن شہرکے مختلف مقامات پر اور شہر میں واقع قصاب کی دکانوں کے سامنے گھومتے رہتے ہیں اور رات کے وقت یہی کتے غولوں کی شکل میں خونخوار بن کر اپنے شکار کی تلاش کرتے ہیں ۔ رات کے وقت پیدل گھروں کو جانا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے اگر رات کو کوئی علاقہ مکین کسی کام کی غرض سے باہر نکلے یا کوئی کسی کام کی غرض سے بازار کیلئے تو واپسی پر خونخوار کتے حملہ کردیتے ہیں جس کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے ۔علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ضلعی انتظامیہ سے خونخوار کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال (راشد ملک سے ) حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد ریٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،متعدد کاندراروں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیلدار رانا محمد شفیق نے جرمانے گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیلدار رانا محمدشفیق نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں سے زائد ریٹ وصول کرنے والے تاجر اور دوکانداروںکے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ خانیوال شہرسمیت گردنواح اور میں قائم دوکانوں پر خصوصی انسپکشن کی اور زائد ریٹ وصول کرنے والوں کو بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جرمانے بھی کئے گئے۔ اس موقع پر تحصیلدار رانا محمد شفیق نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پر اشیائے خوردونوش شہریوں تک پہنچاناہماری ذمہ داری ہے۔ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ سے زائد ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام دوکاندارحضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کریں خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال (راشد ملک سے) موٹر سائیکل سوار گڑھے میں کر گر جاں بحق ، تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ چک نمبر42 دس آر کا رہائشی سلیمان نیازی چوک سے اپنے جارہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال (راشد ملک سے) سابق ضلع ناظم سردار احمد یار ہراج نے خانیوال کے دو حلقوں قومی اور صوبائی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ،سیاسی حلقوں میں ہلچل تفصیل کے مطابق سابق ضلع ناظم وسابق معاون خصوصی وزیر اعظم سردار احمد یار ہراج نے خانیوال کے قومی حلقہ 157 اور صوبائی حلقہ پی پی215 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔ سردار احمد یار ہراج کا کہنا ہے کہ وہ بیک وقت دونوں حلقوں ست الیکشن لڑیں گے ۔سردار احمد یار ہراج نے بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ حلقہ کے لوگوں کی خواہش پر کیا ہے ۔ سردار احمد یار ہراج دو مرتبہ ضلع ناظم خانیوال منتخب ہوئے اور اپنے بھائیوں حامدیار ہراج کو دو مرتبہ قو می اسمبلی اور محمد یار ہراج کو صوبائی اسمبلی میں کامیاب کرایا ۔سردار احمد یار ہراج کس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے اس بارے میں انہوں نے کچھ نہیں بتایا ان کا کہنا ہے کہ وہ قومی اور صوبائی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سردار احمد یار ہراج نے اپنے دومرتبہ ضلع ناظم کے دور میں ضلع بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروانے اور ضلع کے بیروز گار نوجوان کو بہترین روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی وجہ سے حلقہ کی عوام انتہائی اہمیت دیتی ہے اور این اے 157 ، پی پی 215 کی عوام کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وہ سردار احمد یار ہراج کو دونوں سیٹوں سے منتخب کرائیں گے ۔سردار احمد یار ہراج کے اس اعلان سے خانیوال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال (راشد ملک سے) قانون کا احترام کرتے ہیں غیر قانونی کام کیلئے پریشر ڈالے جارہا ہے، سرکاری رقبہ کی ڈگری حاصل کرکے سکنی رقبہ کو زرعی رقبہ کے طورپر رجسٹری کروانا چاہتے ہیں جو کہ خلاف قانون ہے ، عدالت کو تمام حقائق سے آگاہ کردیا ہے سرکاری رقبہ کی مالیتی کروڑوں روپے ہے جس کا شیڈول ریٹ 80 لاکھ روپے فی ایکڑ ہے ۔سب رجسٹرار خانیوال رانا محمد شفیق نے میڈیا کو بتایا کہ عبدالحمید اور سرداراں بی بی نے سرکاری رقبہ کو ڈگری کروایا ہوا ہے ۔ سکنی رقبہ ہے جسے وہ زرعی رقبہ کے طور پر رجسٹری کروانا چاہتے ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے مقامی عدالت سے بھی آرڈر حاصل کئے ہوئے ہیں ۔ میں نے معزز عدالت میں پیش ہوکر تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا کہ رقبہ سرکاری ہے جس کی مالیت کروڑوں میں ہے جس کا شیڈول ریٹ 80 لاکھ روپے فی ایکڑ ہے جوکہ جہانیاں بائی پاس پر برلب سڑک واقع ہے ۔ تحصیلدار رانا محمد شفیق نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں اور کسی بھی غیر قانونی کام کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال (راشد ملک سے) سینئر سپورٹس جرنلسٹ آصف شیخ کی وفات پر خانیوال کے کھلاڑیوں کا اظہار افسوس تفصیل کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں سینئر سپورٹس جرنلسٹ آصف شیخ 81 سال کی عمر میں وفات پاگئے ۔ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن خانیوال ، پاکستان کرکٹ کلب ،باسنگ ایسوسی ایشن ،ہاکی ، فٹبال ،والی بال ،پہلوان ایسوسی ایشن نوید شہیدسمیت دیگر کھلاڑیوں نے اظہار افسوس کیا ۔ کرائون الفیصل ، جناح ،ینگز ،کنگ الفیصل،انجمن ،پرچم ،سٹی سٹار کرکٹ کلبز سمیت دیگر سپورٹس ایسوسی ایشنز کے ممبران و عہدیداران سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے آصف شیخ کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

Khanewal

Khanewal

Khanewal

Khanewal

Khanewal

Khanewal

Khanewal

Khanewal