خانپور کے علاقہ ترناوا میں طوفان ، بادوباراں نے تباہی مچا دی

Storm

Storm

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) خانپور کے علاقہ ترناوا میں طوفان ، بادوباراں نے تباہی مچا دی، متعدد مکانوں کی چھتیں جبکہ کئی دکانوں کے شیڈز ٹوٹ گئے۔

تناور درخت جڑ سے اکھڑ گئے،متعدد واقعات میں درجنوں افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزخانپور میں آنے والے طوفان نے متعدد مقامات پر تباہی مچا دی۔

تیز طوفان اور بادوباراں نے جہاں تناور درختوں کو نقصان پہنچایا، وہاں قرب و جوار میں جستی چادروں کے بنے ہوئے دکانوں کے شیڈز ٹوٹ گئے جبکہ کئی ایک مکانات بھی اسے سے سخت متاثر ہوئے مکانوں کے چھت ٹوٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔۔