کھارادر میں پولیس کی کارروائی، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کھارادر میں پولیس نے کارروائی میں خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو بھتا خوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان تاجر سے بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔