کھاریاں مرکز کے اساتذہ کا اجلاس

Malka

Malka

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) کھاریاں مرکز کے اساتذہ کا اجلاس ۔ڈپٹی ڈی ای او اور اے ای او کھاریاں کے خلاف دی جانے والے بے جا دوخواستوں کی شدید مذمت تفصیل کے کھاریاں مرکز کے پرائمری ٹیچرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ملک افتخار احمد اعوان کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔

جس میں ڈپٹی ڈی ای او اور اے ای او کھاریاں کے خلاف دی جانے والی بوگس اور بے جا درخواستوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تمام ٹیچرز نے مشترکہ طور پر ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے مطالبہ کیا کہ جن ٹیچرز نے ڈپٹی ڈی ای او اور اے ای او کھاریاں کے خلاف درخواستیں دی ہیں ان کی اپنے سکولوں میں حاضری یقینی بنائی جائے ۔ملک افتخار احمد اعوان نے کہا کہ ڈپٹی ڈی ای او اور اے ای او کھاریاں کے خلاف درخواستیں دینے والے ٹیچرز کا ہر فورم پر محاسبہ کیا جائے گا۔

خود ساختہ اور نام نہاد لیڈران دن بھر ٹیچرز سے رقم بٹور کر جائز اور ناجائز کام کروانے میں مصروف رہتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے دعویدار آج بتائیں کہ ان کو کن لوگوں نے الیکٹ کیا ہے ۔اور کن اساتذہ نے ان کو ووٹ دے کر چنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ دن بھر فائلیں بغلوں میں دبائے نام نہاد لیڈران قوم کی کیا خدمت کر رہے ہیں ۔ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ہم میدان میں اتر آئے ہیں اب یہ لوگ مال پانی نہیں بنا سکیں گے۔

ملک افتخار احمد اعوان نے مذید کہا کہ ہم آئندہ چند دنوں میں نام نہاد لیڈروں کے خلاف باقاعدہ مہم چلائیں جائے ۔قبل ازیں ملک افتخار احمد اعوان نے ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ سے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر ملاقات کی اور تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا ۔چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا آئندہ ٹیچرز کا ہر معاملہ باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔